counter easy hit

عمران خان کی ہدایت پر جہانگیر ترین کراچی روانہ

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر جہانگیر ترین ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماﺅں سے ملاقات کیلئے کراچی روانہ ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جہانگیر ترین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں فوری طور پر کراچی روانہ ہونے کی ہدایت کی۔ جہانگیر ترین کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی اور دیگر سے ملاقات کریں گے ، جہانگیر ترین متحدہ کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی کو چیئرمین تحریک انصاف کا پیغام پہنچائیں گے اس کے علاوہ حکومت سازی کیلئے ان سے تعاون کی درخواست کریں گے ۔