counter easy hit

جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ اور پولیس اہلکار پر تشدد

لاہور: لاہور میں عام انتخابات میں جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ اور پولیس اہلکار پر تشدد کے الزام میں گرفتارپی ٹی آئی کے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی ندیم عباس بارا کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی پی 160 میں عام انتخابات میں کامیابی پر تحریک انصاف کے نومنتخب رکن اسمبلی ندیم عباس بارانے آتشبازی اور ہوائی فائرنگ کی،جب پولیس منع کرنے کیلئے ڈیرے پر پہنچی تو نومنتخب ایم پی اے نے ایس ایچ او رانا افضل پر تشدد کیا۔ ہوائی فائرنگ اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر چیف جسٹس پاکستان نے ملزموں کی گرفتاری کا حکم دیا تھا، ملزم کیخلاف انسداد دہشتگردی کی دفعات سمیت مختلف مقدمات درج ہیں ،آج ملزم کو انسداددہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا ، عدالت نے ندیم بارا سمیت 8 ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کے حوالے کردیا۔