counter easy hit

پاکستان میں معاشی،سماجی انقلاب اور جمہوریت کے لئے جدو جہد میں پاکستان پیپلز پارٹی کا برا کردار رہا ہے،جہانگیر بدر

 Jahangir Badar

Jahangir Badar

پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنماسابق تحصیل ناظم کھاریاں چوہدری ندیم اصغر کائرہ (ممبر آرگنائرز کمیٹی پنجاب ) نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں ایک امید ہے تمھارے پاس اس کا نام بلاول بھٹو ہے اگر ہم نے اس امید کے ساتھ بھی منافقت کی،دھوکے بازی کی اس امید کے ساتھ بھی ہم اپنی لڑائیوں میں رہے تو یہ ذہن میں رکھنا کی تمہیں کوئی بھی نہیں پوچھے گا تمھیں کوئی بھی عزت نہیں دے گااگر تم نے کردار کی سیاست کرنی ہے تو پھر اپنی پارٹی میں کھڑے ہو کر سیاست کرو سب کارکن جانتے ہیں کہ میں اپنے برے بھائیوں چوہدری طاہر زمان کائرہ اور چوہدری قمر زمان کائرہ کی موجودگی میں کبھی سٹیج پر نہیں بیٹھا میرے اندر یہ اخلا قی جرات نہیں ہے کہ میں سٹیج پر بیٹھوں لیکن آج میں نے اپنی ذمہ داری کے حوالہ سے ان سے اجازت لے کرتقریر کر رہا ہوں میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں بہت سارے بولڈفیصلے کرنے ہیں اگر میں یہ فیصلہ کرانے میں کامیاب ہوتا ہوں کہ بلاول صاحب ہمیں باہر نکلنا ہے زندگی اور مو ت خدا کے ہاتھ میں ہے وہ کہتے ہیں کہ میرا تو پہلے ہی ارادہ تھا میں پہلے ہی کہتا ہوں کہ میں عوام میں جاؤں میرے بھائیوہمیں کچھ سوچنا چاہیے کہ ہمیں کیا کرنا ہے وہ ہماری بات سنتے ہیں میں اپنے قائدین کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے انھیں ایک اور تجویز دی ہے کہ 70 کی دہائی کے جو ذوالفقار علی بھٹو کے چاہنے والے ہیں80کی دہائی کے جوشہید محترمہ بے نظیر کے چاہنے والے ہیںآج وہ بوڑھے ہو گئے ہیںآج وہ معاشی مسائل کا شکار ہیںآج ان کی اولادیں جوان ہو گئی ہیںآج ان سے وہ سوال کرتے ہیں کہ پارٹی نے ہمیں کیا دیایہ علیحدہ بات ہے کہ پارٹیاں عزت دیتی ہیں پیسہ نہیں دیتیں پارٹیاں ہمیشہ پالیسیاں بناتی ہیں پارٹیاں نقد، گھر نہیں دیتیں مجھے آج فخر ہے کہ جو آج میرا انتخاب جو بلاول بھٹو نے کیا ہے مجھے خوشی ہے کہ قیادت نے مجھ ادنیٰ سے کارکن پر اعتماد کیا ہے میں چین بنانے کا عادی ہوں چین توڑنے کا عادی نہیں ہوں چین ہمیشہ بنے گی تو کامیابی ہو گی ٹائر میں اگر کٹ ہو تو ٹائر کبھی نہیں گھومتا اور یہ ہم سب کو ذہن میں رکھنا چاہیے اگر پیپلز پارٹی کو ہم نے آگے لے کر جانا ہے بلاول صاحب کو آگے لے کر جانا ہے تو پھر ہم ٹائر کی شکل میں رہیں گے چین کی شکل میں رہیں گے تو ترقی ہو گی بزرگوں کوعزت دیں لیکن ایک کام کریں جو ان کے بچے20-18سال کی عمر کے ہیں جو کالجوں میں پڑھ رہے ہیں ان کو وفد کی شکل میں ملیں جو ضلع گجرات کا وفد بننا ہے تو یہاں کے تمام کارکنوں کی لسٹ بنائیں دیانتداری سے لسٹ بنا کر ان کے بچوں کو بلاول صاحب سے ملائیں وہ بلاول صاحب سے ملیں وہ انھیں سنیں ان کی محفل میں بیٹھیں میں دیکھتا ہوں کہ کس طرح پیپلز پارٹی ترقی نہیں کرتی انھوں نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو اپنی چھوٹی چھوٹی سرگرمیاں سوشل میدیا پر شیئر کرنے پر زور دیا اور کہا کہ اب بچے ہم سے بہتر کمپیوٹر کا استعمال جانتے ہیں ان سے کہیں تصاویر سوشل میڈیا پر چڑھا دیں یہ ایک ایسا بیل ہے کی جدھر جدھر جائے گا تباہی مچا دے گا یہاں سبھی لوگ جانتے ہیں جو پچھلے دنوں ہم نے احتجاج کیاپانی ہی پانی گلیوں میں کھڑا تھا میں نے مسجد نظامی کے سامنے تقریر کی اور وزیر اعلیٰ سے کہا کہ وہ بڑے ترقیاتی کاموں کا کہتا وہ یہاں آکر موقع دیکھے اسے میرے دوستوں نے سوشل میڈیا پر چڑھایا اسے ساٹھ ہزار لوگوں نے دیکھا ہے جب میں منتخب ہوا تو میرے ساتھ تین لوگ تھے جب میرے مخالف تحریک عدم عتماد ہوئی تو میرے خلاف 57لوگ تھے مخالفت کے دوران میرے ساتھ 10افراد تھے اور جب تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی تو میں 34کر گیا تھا میں بتانا چاہتا ہوں کہ اگر اخلاق اورکردار کی سیاست کریں گے اگر دھوکے بازی نوسر بازی کی سیاست کریں گے تو وہ اوپر بیٹھی اللہ تعالیٰ کی ذات دیکھ رہی ہے نیت نظر نہیں آتی عمل نظر آتا ہے اور عمل سے پتہ چلتا ہے کہ یہ انسان نیت والا ہے ہم نے بلاول بھٹو کے ساتھ نیت دیکھانی ہے بے ایمانی نہیں عہدے جو ہیں وہ اس کی امانت ہیں شاید تین ماہ بعد میں پہلے بھی انھیں صفوں میں بیٹھتا ہوں شاید تین ماہ بعد بھی انھیں صفوں میں ہوں میرا ایمان ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کا نواسہ اور بی بی شہید کا بیٹا کامیاب ہو۔ پی پی پی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری تنویر اشرف کائرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ورکر بھر پور اپوزیشن کرنا چاہتا ہے بلاول زرداری بھٹو کارکنوں کے کہنے پر اب باہر نکل آئے ہیں کارکنوں کو اپنے عمل سے دیکھانا ہے کہ 1970والی پی پی پی ہے جو جلوس ڈویژن گوجرانوالہ سے لے کر جانا ہے سب دوستوں کی کارکردگی دیکھانے کا وقت ہے اچھا پر فارم کرنے والوں کو ہی عہدے ملیں گے پی پی پی کا ورکر جانتا ہے کہ کام کرنے والے ورکروں کو ہی عہدے دیے جاتے ہیں سابق ڈویژنل کوارڈی نیٹر اعجاز سماں،حافظ آباد کے سابق ڈویژنل صدر شوکت اعوان،سابق صدر ضلع گوجرانواکہ میاں اظہر حسن ڈار،ضلع گجرات کی صدر ثمینہ فخر پگانوالہ چوہدری ضیاء محی الدین،صدر جلالپور جٹاں ڈاکٹر فرخان میر، پیپلز یوتھ گجرات کے صدر چوہدری مصطفیٰ گورائیہ، صدر پی پی پی لالہ موسیٰ ملک شفیق امجد،زاہد حسین سلیمی،عبدالرزاق سلیمی و دیگر نے بھی خطاب کیا اور پیپلز پارٹی کی آمریت کے خلاف جدوجہد اور جمہوریت کے لئے کارکنان کی قربانیوں اور قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو،محترمہ بے نظیر بھٹوکی عوام کے لئے خدمات اور قرنانیوں پر ان کی تعریف کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بلاول زرداری بھٹو کی قیادت میں پی پی پی کو مضبوط بنائیں گے پی پی پی کے سابق صدرضلع گجرات چوہدری طاہر زمان کائرہ بھی موجود تھے۔