counter easy hit

اقتدارکی خاطراقدارکا جنازہ نکالنے والے عمران خان کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی،چوہدری محمداشرف دیونہ

 Ashraf dyunh

Ashraf dyunh

لالہ موسیٰ (جمیل احمد طاہر )اقتدارکی خاطراقدارکا جنازہ نکالنے والے عمران خان کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی ،ان خیالات کا اظہارممتازمسلم لیگی راہنماء وممبرصوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 112چوہدری محمداشرف دیونہ نے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ جہانگیرترین کے معاف کرائے گئے قرضے قومی دولت ہیں اور عمران خان اسی قومی دولت سے عیاشی کررہے ہیں ،وزیراعظم میاں محمدنوازشریف اوران کے خاندان کا دامن صاف ہے ،اسی لئے انہوں نے خودکواوراپنے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کیاہے،اگرعمران خان کا دامن بھی صاف ہوتاتو وہ خودکو احتساب کیلئے پیش کرتے،انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف اور ان کی حکومت کے انقلابی اقدامات کی وجہ ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پرگامزن ہوچکاہے ،جومخالفین کو ہضم نہیں ہورہااور وہ میاں برادران کیخلاف سازش کا کوئی موقعہ ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ،لیکن مخالفین کی سازشوں کے باوجودمسلم لیگ (ن ) کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور آئندہ پانچ سال کیلئے بھی عوام مسلم لیگ(ن) کو ہی منتخب کرینگے۔