counter easy hit

جیکولین فرنینڈس کی آنکھ کی پتلی ٹیڑھی ہو گئی

ممبئی: بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ جیکولن فرنینڈس کی آنکھ مستقل خراب ہوگئی۔

Jacqueline Fernandes's eyes were thinانڈسٹری میں کم وقت میں اپنی جگہ بنانے والی سری لنکن نژاد بالی وڈ کی خوبرواداکارہ جیکولن فرنینڈس آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’ریس 3‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ اداکارہ فلم میں مختلف اسٹنٹس کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔

اسی دوران اداکارہ نے انکشاف کیا کہ مارچ کے ماہ میں وہ فلم کی شوٹنگ کررہی تھیں کہ ان کی آنکھ پرچوٹ لگ گئی تھی، اب اداکارہ نے انسٹاگرام پراپنی آنکھ کی تصویرشئیر کرائی جس میں ان کی آنکھ کی پتلی صاف طور ٹیڑھی دیکھی جاسکتی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ ان کی آنکھ کی پتلی مستقل طورپرٹیڑھی ہوچکی ہے جواب کبھی صحیح نہیں ہوگی، پر وہ شکرکررہی ہیں کہ وہ اس انجری کے بعد دیکھ سکتی ہیں۔