counter easy hit

مخدوم جاوید ہاشمی کا یوٹرن، ملتان سے انتخابی دنگل میں انٹری

ملتان: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے این اے 155 اور این اے 158 سے انتخاب لڑنے کیلئے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔

Makhdoom Javaid Hashmi's entry in the election battle from Uttaran, Multanمیڈیا سے گفتگو میں جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت کے حکم پر کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں، تاہم پارٹی نے ٹکٹ نہ دیا تو آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا۔ پارٹی کی مرضی ہے جسے چاہے ٹکٹ دے، الیکشن میں اس امیدوار کی کمپین بھی چلاؤں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کاغذاتِ نامزدگی کے آخری روز اس لئے کاغذات جمع کرانے ہوں کہ پارٹی نے حکم دیا ہے۔ دوسری جانب این اے 158 پر سابق وزیرِاعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں، تاہم این اے 155 پر الیکشن لڑنے کی صورت جاوید ہاشمی کا مقابلہ پی ٹی آئی کے امیدوار عامر ڈوگر سے ہو گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک بیان میں مخدوم جاوید ہاشمی نے الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ انتخابات میں اپنی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بھرپور سپورٹ کریں گے لیکن الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔