yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    بین الاقوامی خبریں

    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

’میں نے بہت سی خواتین کو مردوں کے ہاتھوں ہراساں ہوتے دیکھا ہے‘

Web Editor May 23, 2018 1 min read
'I've seen many women being harassed by men's hands'
Share this:

اس بات میں تو کوئی شک نہیں کہ پاکستانی اداکارہ سونیا حسین ایک بہترین فنکار ہیں، انہوں نے ’مور‘ اور ’ایسی ہے تنہائی‘ جیسے کئی پروجیکٹس میں شاندار پرفارمنس دی، وہ اپنے کیریئر میں بہت سے ایسے پروجیکٹس کا حصہ بن چکی ہیں جن میں سماجی مسائل پر غور کیا گیا ہو۔

'I've seen many women being harassed by men's hands'سونیا حسین کا اگلا ڈرامہ بگ بینگ پروڈکشن کمپنی کے بینر تکے بنایا جارہا ہے، جس میں جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ریپ جیسے سنگین معاملات جرائم پر نظر ڈالی جائے گی۔

اس ڈرامے کی کہانی کا آغاز سونیا حسین کے کردار سے ہوگا، ایک سادہ سی لڑکی جو کم عمر لڑکیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی گواہ ہوگی اور اس کے باوجود مجرموں کو اپنی آنکھوں کے سامنے آزاد گھومتا دیکھے گی۔

تاہم بعدازاں وہ ان لڑکیوں کے لیے انصاف حاصل کرنے لڑائی لڑے گی، اور لوگوں کو احساس دلائے گی کہ مل کر ان مجرموں کے خلاف باآسانی ایکشن لیا جاسکتا ہے۔

اپنے کردار کے حوالے سے ڈان سے بات کرتے ہوئے سونیا نے بتایا کہ ’یہ کردار میرے دل کے بہت قریب ہے، میں نے خود بہت سی خواتین کو مردوں کے ہاتھوں ہراساں ہوتے دیکھا ہے، میں چاہتی ہوں کہ تبدیلی آئے اور میں اس کے لیے اپنا کردار نبھا رہی ہوں، معاشرے میں تبدیلی آئے گی تو خواتین آزادی سے گھوم سکیں گی جب انہیں کسی قسم کا ڈر نہیں ہوگا اور نہ ہی ان پر کوئی الزام لگا پائے گا‘۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’مائیں، بیٹیاں، بہنیں اور بیویاں یہ ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں، ان کا احترام کرنا سب سے زیادہ ضروری ہے، میں چاہتی ہوں ہمارے ملک میں ایسا قانون بنے جہاں مجرم اس قسم کے جرائم کرنے سے قبل ان کی خطرناک سزاؤں سے ڈریں‘۔

سونیا کے مطابق ’خوشی ہے کہ مجھے اس طرح کے پروجیکٹس آفر کیے جاتے ہیں، جن کے ذریعے میں اچھی طرح پرفارم کرسکوں‘۔

سونیا حسین اس ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، جس میں محسن عباس، ثانیہ سعید، ساجد حسن اور طارق جمیل اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

خیال رہے کہ محسن عباس اس ڈرامے میں اپنے کیریئر کا پہلا منفی کردار ادا کرنے جارہے ہیں۔

اب تک اس ڈرامے کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا، جبکہ اسے رواں سال عید کے بعد اے آر وائے ڈجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Previous Post سعودی عرب: خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والے مزید 4 کارکن گرفتار
Next Post سبیکا شیخ سمیت دس افراد کے قاتل نوجوان کے ساتھ طالبعلمی کے دنوں میں سکول میں کیا سلوک کیا جاتا تھا؟
How was the treated with a killer teenager of ten people including Sabika Sheikh in the school days?

Related Posts

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026

© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.