counter easy hit

خواتین سے متعلق قانونی اصلاحات : امریکی صدر کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ پیچھے نہ رہیں ۔۔۔ خلیجی ممالک کے حوالے سے بڑا بیان سامنے آگیا

ریاض (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر خیلجی ممالک کی تعریف کر دی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ نے ورلڈ بینک کی رپورٹ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر

مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا

خیلجی ممالک کی تعریف کی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ورلڈ بینک کی جانب سے ’’ویمن بزنس اینڈ دی لاء 2020 رپورٹ’’ شایع کی گئی تھی جس میں 190 ممالک کا جائزہ لینے کے بعد اس امر کی تصدیق کی گئی کہ اصلاحات پر عمل درآمد اور مجموعی بہتری لانے کے حوالے سے سعودی عرب سرفہرست ہے۔ جبکہ دیگر عرب اور خلیجی ممالک نے اچھے نمبر حاصل کیے۔ عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا کہ سعودی عرب نے کل (100) میں سے 70.6 نمبر حاصل کیے، اصلاحات کے حوالے سے سعودی عرب خلیجی ممالک میں پہلے جب کہ عرب دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

سسلین مافیا شروع شروع میں بڑا شریف اور غریبوں کا مسیحا تھا مگر کچھ عرصہ بعد ایسا کیا ہوا کہ یہ لوٹ مار اور مار دھاڑ کا برانڈ بن کر رہ گیا ۔۔۔ ارشاد بھٹی کی ایک خصوصی تحریر

 

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو نواز شریف کے خلاف کس طرح ایک مہرے کے طور پر استعمال کیا گیا ؟ سلیم صافی کے دھماکہ خیز انکشاف

 

اس حیران کن رپورٹ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی پیچھے نہ رہیں اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرکے اسے اہم کامیابی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس رپورٹ سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ عرب دنیا میں خواتین کو مواقع اور ملازمت کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ بڑی کامیابی خواتین سے متعلق نظام میں قانونی اصلاحات کا نتیجہ ہے، ان اصلاحات کا مقصد مملکت کی معیشت میں خواتین کے کردار کو مضبوط بنانا اور علاقائی و عالمی سطح پر مملکت کی مسابقت کو بلند کرنا ہے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ مملکت کے ویژن 2030 پروگرام نے مذکورہ اصلاحات پر عمل درآمد میں اپنا کردار ادا کیا۔

IVANKA TRUMP, VOWS, ABOUT, WOMEN, LEGISLATION, IN, SAUDI ARABIA

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website