counter easy hit

ائیرلائن نے خاتون کا زبردستی ایسا ٹیسٹ لے لیا کہ جان کر خواتین بھی فضائی سفر کرنے سے کترائیں گی

ہانگ کانگ (ویب ڈیسک) ہانگ کانگ ائیرلائن نے ایک خاتون کا پرواز میں سوار ہونے سے قبل زبردستی حمل ٹیسٹ لے لیا۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ ائیرلائن نے پیسیفک آئس لینڈ جانے والی ایک جاپانی خاتون کو طیارے میں سوار ہونے سے قبل ان کا زبردستی حمل ٹیسٹ کیا۔

مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا

 

عرب میڈیا کے مطابق خاتون سے چیک ان کرتے وقت ان کے حاملہ ہونے سے متعلق سوالات کیے گئے جس پر انہوں نے بتایا کہ وہ حاملہ نہیں ہیں لیکن ائیرلائن اسٹاف نے ان کی بات نہ مانتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی جسامت سے حاملہ نظر آتی ہیں جس کے بعد انہیں زبردستی بیت الخلاء لے جایا گیا جہاں ان کا پیشاب کے ذریعے حمل ٹیسٹ کیا گیا۔ خاتون نے بتایا کہ ان کے حمل کا ٹیسٹ منفی آیا جب کہ یہ سب ایک تذلیلی عمل تھا۔ خاتون کے مطابق انہوں نے سیپان میں پرورش پائی اور وہاں اپنے اہل خانہ کے ساتھ 20 سال سے زائد کا عرصہ گزار چکی ہیں۔

سسلین مافیا شروع شروع میں بڑا شریف اور غریبوں کا مسیحا تھا مگر کچھ عرصہ بعد ایسا کیا ہوا کہ یہ لوٹ مار اور مار دھاڑ کا برانڈ بن کر رہ گیا ۔۔۔ ارشاد بھٹی کی ایک خصوصی تحریر

 

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو نواز شریف کے خلاف کس طرح ایک مہرے کے طور پر استعمال کیا گیا ؟ سلیم صافی کے دھماکہ خیز انکشاف

 

خاتون کے ساتھ اس عمل کی خبر سامنے آنے پر ائیرلائن نے خاتون سے معذرت کی اور حمل چیک کرنے کے اس عمل کو بھی فوری معطل کردیا۔ ائیرلائن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ اس پریکٹس کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے اور واقعے پر خاتون سے معذرت خواہ ہیں۔ ائیرلائن کے بیان میں مزید کہا گیاہےکہ انہوں نے یہ ایکشن فروری 2019 سے سیپان جانے والی پروازوں کے لیے لیا جس کا مقصد امریکی امیگیریشن قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانا تھا۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سیپان حاملہ خواتین کے لیے سب سے مقبول جگہ ہے جہاں وہ امریکی شہریت حاصل کرنے کے لیے اپنے بچوں کو جنم دینا چاہتی ہیں۔ سال 2018 میں سپیان کے مغربی میریانا آئس لینڈ میں خواتین سیاحوں نے تقریباً 600 بچوں کو جنم دیا جن میں سے 575 صرف چینی خواتین تھیں۔

AT, THE, AIRPORT, LADY, SEARCHED, AND, HARASSED, BADLY

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website