counter easy hit

بڑی دیر کر دی مہربان آتے آتے

اسلام آباد: نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر سے اڈیالہ میں ملاقات کیلئے اہل خانہ اور پارٹی رہنمائوں کی آمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائے جانے کے بعد قید بامشقت کاٹتے سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی صاحبزادی اور داماد کیپٹن صفدر سے ملاقات کیلئے اہل خانہ اور پارٹی رہنمائوں کی آمد ہوئی ہے۔ جیل شیڈول کے مطابق آج ملاقات کا دن ہے۔ جیل انتظامیہ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو اڈیالہ جیل کانفرنس روم منتقل کردیا ہے۔ کانفرنس روم پہنچنے کے نواز شریف نے اپنے صاحبزادی اور داماد سے ملاقات کی۔ جب کہ تینوں سے اہل خانہ اور کارکنان کی ملاقات کا وقت شام 4 بجے تک کا رکھا گیا ہے۔ جیل انتظامیہ کے مطابق حکام نے نواز شریف سے ملاقاتیوں کی مکمل فہرست ترتیب دے دی ہے، ملاقاتیوں کی گاڑیوں کے لیے جیل کا گیٹ نمبر 5 مختص کیا گیا ہے جب کہ سابق وزیراعظم جس سے ملنا چاہیں گے صرف ان کو ہی ملاقات کی اجازت ہوگی جبکہ سابق وزیراعظم ان کی صاحبزادی اور داماد سے ملاقات کیلئے 4 بجے تک کا وقت مختص کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں مریم نواز 7 سال، نواز شریف 10 سال جبکہ کیپٹن (ر) صفدر 1 سال کی قید بھگت رہے ہیں اور تینوں افراد کو سخت سیکورٹی میں اڈیالہ جیل میں رکھا گیا ہے۔