counter easy hit

حکومت کا 5سال پورےکرنا بہت بڑی بات ہے، جاوید ہاشمی

بزرگ سیاستداں جاوید ہاشمی کہتے ہیں کہ الیکشن ملتوی کرانے والے جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں، حکومت کا 5سال پورے کرنا بہت بڑی بات ہے۔

It's a big deal to get 5 years of government, Javed Hashimiسابق وزیر اعظم نواز شریف احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے اس موقع پر سینئر سیاستداں جاوید ہاشمی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ ہر روز حکومت ختم ہونے کی پیش گوئیاں کی جا رہی تھیں، میں نواز شریف کو آج مبارک دینے آیا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت پسندوں نے میاں صاحب کے ساتھ مل کر جنگ لڑی، میاں نواز شریف ووٹ کو عزت دینے کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے ۔

جاوید ہاشمی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر مستقبل میں کسی نے ووٹ کو عزت نہ دی تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ وہ جمہوریت کے خلاف ہے۔