counter easy hit

الیکشن بروقت اور شفاف ہونگے، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم جسٹس(ر)ناصرالملک نے کہا ہے کہ جس کام کیلئے آئے ہیں اپنی وہ ذمے داری پوری کریں گے۔

Election will be timely and transparent, caretaker prime ministerنگراں وزیراعظم جسٹس(ر)ناصرالملک نے عہدہ سنبھالنے کے بعد میڈیا نمائندوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے الفاظ یادرکھیں کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے ،الیکشن کمیشن کی مدد کی جائےگی تاکہ بروقت شفاف انتخابات کرائےجاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ مختصر رکھوں گا جس کا اعلان صلاح مشورے کے بعد کیا جائے گا۔

اس سے قبل نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، ایوان صدر اسلام آباد میں نگراں وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی۔

صدر مملکت ممنون حسین نے نگراں وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک سے ان کے عہدے کا حلف لیا جس کے بعد انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔