counter easy hit

اٹلی :ماہر معاشیات کارلو کوٹریلی نگران وزیر اعظم نامزد

روم ; اٹلی میں سیاسی بحران جاری، صدر نے ماہر معاشیات کارلو کوٹریلی کو نگران وزیر اعظم نامزد کر دیا، ملک میں جلد عام انتخابات کروائیں گے۔

Italy: Expert economist named Carlo Catery caretaker Prime Ministerاٹلی کے نامزد وزیر اعظم گیسپے کونتے کے حکومت سازی میں ناکامی کے بعد کوٹریلی کو نگران وزیر اعظم نامزد کیا ہے۔ کوٹریلی کا کہنا ہے وہ کوشش کریں گے کہ رواں برس موسم سرما یا اگلے برس کے آغاز پر انتخابات کروا دیں۔

اٹلی میں انتخابات کے اسی دن بعد صدر نے کونتے کو وزیر اعظم نامزد کیا تھا، انہوں نے گزشتہ بدھ کونتے کے نامزد وزیر خزانہ کو منظوری دینے سے انکار کر دیا تھا جس پر کونتے نے حکومت سازی سے معذرت کر لی تھی۔