yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

‘اقوام متحدہ کا عمرخالد خراسانی کا نام دہشتگردوں کی فہرست میں نہ ڈالنا دہرا معیار ہے،

Web Editor May 10, 2018 1 min read
"It is a standard of not putting the name of Umar Khalid Khorasani in terrorist list,
Share this:

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی کمیٹی نے کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کا نام دہشتگردوں کی فہرست میں ڈالنے کی پاکستان کی تجویز مسترد کر کے دہشت گردی کے خلاف دہرے معیار کا مظاہرہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کالعدم تنظیم جماعت الاحرار پر پابندی عائد کی گئی لیکن "It is a standard of not putting the name of Umar Khalid Khorasani in terrorist list,تنظیم کے سربراہ پر بھی عالمی پابندی لگائی جانی چاہیے۔

ترجمان نے کہا کہ کمیٹی کی جانب سے خالد خراسانی کو دہشت گرد قرار دینے کی پاکستان کی تجویز مسترد ہونے پر مایوسی ہوئی، فی الحال ہمیں کمیٹی نے اپنے فیصلے سے آگاہ نہیں کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ عمر خالد خراسانی کے ہاتھ کئی پاکستانیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، اقوام متحدہ کی پابندی لگانے والی کمیٹی نے دہشت گردی کے خلاف ہماری قربانیوں کو پیش نظر نہیں رکھا اور دہرے معیار کا مظاہرہ کیا۔

ترجمان نے مزید کہا عمر خالد خراسانی کا معاملہ دوبارہ اٹھایا جائے گا تاہم اس حوالے سے فی الحال تفصیلات نہیں بتائی جاسکتیں۔

ڈاکٹر  محمد فیصل نے کہا کہ علی گڑھ یونیورسٹی کے میوزیم سے قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر ہٹانا بھارت میں بڑھتی عدم برداشت کی عکاس ہے، ہمیں پتہ چلا ہے کہ سرسید احمد خان کی تصویر بھی ہٹا کر ان کی جگہ نریندر مودی کی تصویر لگادی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مہاتما گاندھی کی تصویر پاکستان کے میوزیم میں آویزاں ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت او آئی سی کی رکنیت حاصل نہیں کرسکتا، او آئی سی کی جانب سے کئی قراردادیں بھارت کے خلاف منظور کی جاچکی ہیں تو ایسے ملک کو اس تنظیم میں کس طرح شامل کیا جاسکتا ہے۔

عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے، بنگلادیش میں 6 مئی کو او آئی سے وزرائے خارجہ کانفرنس میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اٹھایا اور جدہ میں حالیہ او آئی سی اجلاس کے دوران بھی یہ مسئلہ اٹھایا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹس بند ہیں اور بھارت جھوٹے پروپیگنڈے سے دنیا کو گمراہ نہیں کرسکتا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق مہاجرین کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوتی اور پاکستان میں جو افغان مہاجرین ہیں وہ بھی اسی قانون کے تابع ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Mega corruption case: The arrest of former IG Ghulam Haider Jamali continues
Previous Post میگا کرپشن کیس: سابق آئی جی غلام حیدر جمالی کے وارنٹ گرفتاری جاری
Next Post نوازشریف کی پنجاب ہاؤس میں ہنگامی پریس کانفرنس
emergency-press-conference-in-punjab-house

Related Posts

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.