counter easy hit

اسرائیلی فضائیہ کی غزہ پر پھر بمباری

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی ایئر فورس نے فلسطینیوں کے خلاف ریاستی دہشتگردی کا ایک بار پھر مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ پر بمباری کی ہے۔

Israeli air strike bombed again on Gazaغیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے شمالی غزہ میں فضائی حملے کرتے ہوئے ماہی گیروں کی کشتیوں اور ایک گھر کو نشانہ بنایا ہے۔  حملے میں ماہی گیروں کی کشتیاں اور گھر تباہ ہوگیا۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج نے حماس کی سرنگ اور زیر زمین نظام کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

گزشتہ ہفتے ہی اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور شیلنگ سے 70 سے زائد فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوگئے تھے۔ ہزاروں فلسطینی مظاہرین امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) منتقلی کے خلاف احتجاج کررہے تھے کہ اسرائیلی فوج نے نہتے مظاہرین پر فائرنگ کردی۔

فلسطینیوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ اور عالمی برادری نے حسب معمول تماشائی کا کردار ادا کرتے ہوئے بے حسی کا مظاہرہ کیا اور اسرائیل کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا۔