counter easy hit

اسلام آباد کے پمز اسپتال میں سوائن فلو کا مریض زیر علاج

Islamabad's PIMS

Islamabad’s PIMS

اسلام آباد …….وزیرمملکت طارق فضل چوہدری نےانکشاف کیاہےکہ پمز اسپتال میں سوائن فلو کامریض زیرعلاج ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہناہے اب تک پمز میں سوائن فلو کے 35 مشتبہ مریض لائے جاچکے ہیں، جن کا علاج جاری ہے۔
یہ انکشاف کیا وزیرمملکت کیڈ طارق فضل چوہدری نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکریٹریٹ کو پمز اسپتال سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے۔ وزیرمملکت ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ نے چند روز پہلے میڈیا کو بتایاتھاکہ پاکستان میں سوائن فلو کی تصدیق نہیں ہوئی۔پمز اسپتال کے سینئر حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاہےکہ اب تک پمز میں 35سے زائد مریضوں کو سوائن فلو کے شبہ میں داخل کیاگیا ہے۔ذرائع کا کہناہےکہ پاکستان میں سوائن فلو کا کوئی باقاعدہ ٹیسٹ کرنے کا نظام موجود نہیں،تاہم این آئی ایچ میں ہونے والے لیبارٹری ٹیسٹ میں این ون، ایچ ون سے زیادہ علامات پائی جائیں تو پھر علاج سوائن فلو کے مریض کے طور پر کیا جاتا ہے۔