counter easy hit

اسلام آباد کب بند ہوگا؟ عمران خان حتمی تاریخ کا اعلان آج کریں گے

Islamabad When will it stop? PTI today announced deadline

Islamabad When will it stop? PTI today announced deadline 

عمران خان نے 28 اکتوبر کو شیخ رشید کی لال حویلی کے سامنے جلسے سے خطاب کی دعوت قبول کر لی۔ اسلام آباد بند کرنےکی تاریخ کا حتمی فیصلہ آج کور کمیٹی کرے گی۔

اسلام آباد:  چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اسلام آباد میں تاریخی احتجاج کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کے لئے بھرپور حکمت عملی تیار کر رہے ہیں اور آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں اسلام آباد کو بند کرنے کے حوالے سے حکمت عملی پیش کروں گا۔ حکمرانوں کو احتساب سے بھاگنے نہیں دیں گے۔

عمران شیخ رشید ملاقات میں طے پایا کہ 28 اکتوبر کو لال حویلی کے سامنے جلسہ ہو گا جس سے پی ٹی آئی کپتان خطاب کریں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کو بند کریں گے تو مکمل پہیہ جام ہو گا۔ شیخ رشید نے کہا تحریک انصاف جو بھی تاریخ طے کرے گی وہ ساتھ ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے جہانگیرترین کو احتجاج کیلئے بھرپور حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ملاقات میں اسلام آباد اتوار 30 اکتوبر کے بجائے 2 نومبر کو ورکنگ ڈے پر بند کرنے پر غور کیا گیا۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ آج کور گروپ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website