counter easy hit

اسلام آباد: تاجروں اور صنعت کاروں کا حکومت سے ٹیکس میں کمی کا مطالبہ

Islamabad traders

Islamabad traders

اسلام آباد میں صنعت کاروں اور تاجروں نے وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات میں سیلز ٹیکس میں کمی ، رینفڈز کی جلد ادائیگی اور نان رجسٹرڈ ڈیلرز سے لین دین پر 2 فی صد ٹیکس کی اضافی ادائیگی کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا
کراچی (یس اُردو) تاجروں اور صنعت کاروں نے حکومت سے سیلز ٹیکس میں کمی کے علاوہ ٹیکس ریفنڈ کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کر دیا ۔اسلام آباد میں صنعت کاروں اور تاجروں نے وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات میں سیلز ٹیکس میں کمی ، رینفڈز کی جلد ادائیگی اور نان رجسٹرڈ ڈیلرز سے لین دین پر 2 فی صد ٹیکس کی اضافی ادائیگی کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔تاجروں اور صنعت کاروں نے وزیر خزانہ کا آگاہ کیا کہ خطے کے دوسرے ممالک میں 6 سے 12فی صد سیلز ٹیکس ہے جبکہ پاکستان میں 17فی صد ہے جس سے نہ صرف مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے بلکہ کاروباری لاگت بھی بڑھی ہے ۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ سیلز ٹیکس میں کمی سے پیداواری لاگت گھٹے گی جس سے عام آدمی کو فائدہ ہو گا ۔