counter easy hit

بھارت: ثبوتوں کی عدم موجودگی کے باوجود 9 مسلمانوں کی بریت کی مخالفت

India: Despite the absence

India: Despite the absence

بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے ثبوتوں کی عدم موجودگی کے باوجود 2006 میں ہونے والے حملوں میں پکڑے گئے 9 مسلمانوں کی بریت کی مخالفت کر دی
نئی دہلی (یس اُردو) بھارت میں انصاف کا دوہرا معیار ، نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے دوہزار چھ کے بم حملوں کے الزام میں گرفتار نو مسلمانوں کو عدم ثبوت کے باوجود بری کرنے کی مخالفت کر دی ۔بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے ثبوتوں کی عدم موجودگی کے باوجود ان مسلمانوں کی بریت کی مخالفت کی ہے جن پر 2006 میں ریاست مہاراشٹرا میں ہونے والے بم حملے کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ دو سال قبل نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے مقدمے کی سماعت کرنے والی ایک عدالت کو بتایا تھا کہ ان افراد کا مہاراشٹرا میں ہونے والے بم حملوں سے کوئی تعلق نہیں ۔اب این آئی اے کا کہنا ہے کہ موجودہ ثبوت کے ہوتے ہوئے ملزمان کو رہا نہیں کیا جا سکتا، عدالت 25 اپریل کو اس مقدمے کے بارے میں حتمی فیصلہ دے گی ۔ان حملوں میں 25 افراد ہلاک جبکہ سو سے زائد زخمی ہوئے تھے ، تحقیقاتی اداروں نے ان بم حملوں میں ہندو انتہا پسند تنظیموں کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا ۔