yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

داعش اسرائیل کی ہی پیدار وار ہے

Yes 1 Webmaster December 31, 2015December 31, 2015 1 min read
ISIS
Share this:
ISIS
ISIS

تحریر : پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد خورشید
جس طرح طالبان امریکہ کی پیداوار تھے اسی طرح داعش اسرائیل کی پیداوار ہے۔امریکہ نے ناصرف ساری دنیا سے جذبہِ جہاد رکھنے والوں کو ایک مقام پر اکٹھا کر کے تباہ کیا اور پھر اپنے بغل بچے طالبان کوان سے الگ کرکے بر صغیر میں اورخاص طور پر پاکستان اور افغانستان میںطالبان کے حوالے سے ایک خطر ناک انتشار کو ہوا دی جس سے پاکستان کو بے تحاشہجانی، سیاسی مذہبی، سماجی اور عسکری نقصان پہنچا کر ہماری معیشت کی بھی کمر توڑ کے رکھ دی ۔ معاشی طور پر ہمیں اس قدر تباہی سے نوازا کہ اب ہمیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کے لئے کم ازکم ایک چوتھائی صدی کا سفر مزید طے کرنا ہوگا۔

داعش کو پید کرنے کا ا سرائیل کا در اصل مقصدیہ ہے کہ پاکستان، ایران،ترکی اور سعودی عرب ان چاروں ممالک کی تباہی ہے۔اس ضمن میں ابوبکر ا لبغدادی نے اصل میں اسلام کا نعرہ دے کربظاہر سخت اسلامی عقائد کے حامی لوگوں کو بیوقوف نبا کران سے ایسے سنگین گناہ کروائے ہیں کہ پھر ان کے پاس ان جرائم سے بچت کا کوئی راستہ باقی ہی نہیں رہے گا۔اور دیکھنے میں بھی یہ ہی آرہا ہے کہ داعش نامی تنظیم سفاکانہ کاروائیاں اسلام کے نام پر کر رہی ہے اور یہ صرف مسلمانوں کو ہی نقصان پہنچا رہی ہے۔ ان کی اس حرکت سے ناصرف مسلمان ممالک نہ خوش ہیں بلکہ ساری دنیامیں اسلام کو نفرت کا نمونہ بنا کر پیش کر رہے ہیں۔داعش کے پیدا کرنے سے اسرائیل دہرا فائدہ اٹھا رہا ہے۔

ایک جانب اسلامی دنیا کے خلاف نفرت پیدا کرانا اس کا مقصد ہے۔تو دوسری جانب مسلمانوں کے درمیان اختلافات پیدا کرانا ۔مگرخوش قسمتی سے اس کو اسلامی دنیا میں کہیں بھی پذیرنہیں مل رہی ہے داعش نے عراق و شام کے بڑے حصے پر قبضہ جما کر اپنی خلافت کے قیام کا اعلان کیاہواہے۔اس حولے سے مفتیِ اعظم السعودیہ شیخ عبدالعزیز الشیخ اور سینئر اسکالرز کے چیئر مین نے سعودی اخبار عکاظ سے اپنے ٹیلفونک انٹر ویو میںداعش کو خارجیوں کی ہی ایک قسم قرار دیتے ہوے کہا ہے کہ یہ اسرائیلی فوج کا حصہ ہے ۔جس کے جنگجو اسلام اور مسلمانوں کو ناقابلِ تلافی نُقصان پہنچا رہے ہیں انہیں اسلام کا پیرو کار نہیں سمجھا جا سکتا۔

ان لوگوں نے پہلی بار اسلامی خلافت کے خلاف بغاوت کی ہے اور جو مسلمانوں کو کافر قرار دیتے ہوے ان کے ناحق قتل کی اجازت دیتے ہیں۔ ایہ بات امہ کے ذہن میں رہنی چاہئے کہ ا سرائیل پر حملوں کی ابو بکر البغدادی کی حالیہ دھمکی کے حوالے سے مفتیِ اعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف دھمکی محض ایک جھو ٹ ہے۔کیونکہ داعش در حقیقت اسرائیلی فوج کا ہی ایک حصہ ہے۔مفتیِ اعظم جو بات کی ہے ۔ ہم یہ بات اس وقت کہہ رہے تھے جب اسنے اپنی کاروایوں میںعراق میں شدت پیدا کی تھی اور امریکہ کی جانب سے داعش کے خاتمے کی تڑیان بھی لگائی جاتی رہی تھیں۔جو عراق میں اپنے پیر پھیلا رہی تھی۔ مفتیِ اعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ داعش خود ساختہ خلافت قائم کر کے اسلامی مملکتوں پر قبضہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔کیونکہ ان کاہدف بھی صرف اسلامی ممالک ہی ہیں۔

Israel
Israel

اسوقت درحقیقت داعش کے خلاف دنیا کی بہت بڑی اکثریت کھڑی ہو چکی ہے ایک جانب عراقیوں نے ان کے خلاف بہترین فوجی حکمتِ عملی اختیار کر کے اکثر علاقے ان دہشت گردوں سے خالی کرالیئے ہیںاور داعش کے قبضے کا ضلع رامادی بھی داعش جنگ جووں سے چھڑالیاگیا ہے۔ فلوجہ میں عراقیوں نے 300 داعش کے ارکان کو ہلاک کر دیئے ہیں اور ان کے لئے شدید مشکلات پیدا کردی ہیں او راب انہیں ہر محاذ پر پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ تو دوسری جانب سویت روس نے شام میں ان کے ٹھکانوں پر حملے کر کے ان کی کمر توڑنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے تیسرے افغانستان میں بھی ان پر کاروائیاں ہو رہی ہیں۔صوبہ ننگر ہار کے ترجمان کے دعوے کے مطابق ننگر ہار میںافغان فضائیہ کی بمباری سے70 کے قریب داعش جنگجووں کی ہلاکت کی اطلاع دیگئی ہے اور پاکستان میں بھی لاہور سے اطلاع ہے کہ 9داعش کے دہشت گردوں کو شام جاتے ہوے پاکستان کے اداروں نے گرفتار کر لیا ہے۔اس طرح اب داعش کے خلاف دنیا بھر میں گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اور پاکستان میں ان کا نٹ ورک قائم ہونے ہی نہیں دیا جا رہا ہے۔جو یہاں بھی زمین کی زر خیزی کو دیکھتے ہوے پیر پھیلانے کی سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں۔

آج کی اسلامی دنیا میں مجموعی طور پر ہمارا پرسیہشن قابلِ تقلید تو رہا ہی نہیں ہے۔ مہذب دنیا میں تو یہ معاملہ ہے کہ کوئی قوم یا ملک اصولی طور پرآج کسی ملک پر قبضہ کر ہی نہیں سکتا ہے۔ اگر ماضی کی طرح ایسا ہوتا کہ کوئی ملک بھی کسی ملک پر طاقت کے بل پر چڑھائی کر کے اپنے مفتوحہ ملک پر جب تک اُس کی طاقت مضبوط و بر قرار رہتی قابض رہتا۔

اُس کے بعد پھر دوسری طاقتور قوم یا ملک اُس پر قابض ہو جاتا۔ مِن حیث القوم ہم کب کے ختم کر دیئے جاتے اور پھر ہم تاریخ کا عبرت ناک انجام بن کر تاریخ کے دھن دھلکوں میں کہیں گُم ہوچکے ہوتے اور بقول علامہ اقبل کے ” تمہاری داستاں تک نہ ہوتی داستانوں میں ” کے مصداق کہیں گُم گشتہ اوراق کا حصہ بنے پڑے ہوتے۔یہ بھی بڑی عجیب منطق ہے کہ ہم اپنے ماضی پر فخر تو کرتے ہیں مگر کہیں سے بھی ہم اپنے اُس ماضی کی تباہی پرشرمندہ دکھائی نہیں دیتے ہیں،اور وہ ہمیں سبق آمو اور عبرت کا نشان بھی دکھائی نہیں دیتا ہے۔آج کے علمائے کر م کا کردار کا کردار ہم سب کے سامنے ہے۔اس پر مزید بحث و مباحثہ کی ضرورت ہی نہیں ہے۔

ہم اپنے ازلی دشمنوں کو آج بھی اپنا سائو سمجھتے ہیں۔ جو ہماری سب سے بڑی بھول ہے۔القاعدہ کو پیدا کرنے والے بھی ہمارے نام نہاد دوست ہی تو تھے۔جنہوں نے جہاد، جہاد کے نام پر راسخ العقید مسلمامانوں کو یک جا کر کے سب کو دہشت گرد بنا دیا(اور لگے اسلامی نظام کی برائیاں کرنے)اور پھر وہ خود تو ان کو تباہ نہ کر سکے ۔مگر ہمارے گھروں میں آگ لگا کر ہمیں سے ہی کہا جاتا رہا ہے کہ اس آگ کو بُجھائو ورنہ ہم بہت طاقتور ہیں ۔مرتا کیا نہ کرتا دہشت گردی کی دشمنوں کی لگائی آگ کا ایندھن بھی ہم ہی بنے اور اس کو ٹھنڈا کرنے کا ٹاسک بھی ہماری ہی ذمہ داری ٹہرا۔ آج کا داعش کا عفریت بھی ماضی کے اسی گورکھ دھندھے کا حصہ ہے۔جس میں نادان اور راسخ العقیدہ نوجونوں کو جنتوں کا جھانسہ دے دے کر میدانوں میں اتارا جا رہا ہے۔

آج اس گیم میں درمیانی ذہنیت اور عقل والے نوجوان ہی نہیں، بلکہ بڑی تعداد اعلیٰ گھرانوں کے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی ہے۔ اس میں شک نہیں کہ جہاد وقتِ مخصوصہ پر ہر مسلمان پر فرض کیا گیا ہے۔مگر اس کا علان ہر ایراغیرا کرنے کا مجاز نہیں ہے۔۔ جیسا کہ آج کی دنیا میں ہو رہا ہے۔

برین واشنگ اور نفسیاتی حربوں سے دشمنوں کے پالتو،عیار و مکار اور چالاک افراد کا انتخاب کر کے میددن میں اُتارا جاتا ہے اور پھر یہ چالاک افراد پیسے دولت سمیت ہر بفسیاتی حربہ استعمال کر کے نوجونوں کو قرآن و حدیث کے حولوں سے ایسا ورغلاتے ہیں کہ پھر وہ نوجون گھر کے رہتے ہیں نہ گھاٹ کے۔

بلکہ اپنے خاندان اور معاشرے کے لئے بظاہر نیک کام کرنے کے عیوض کلنک کا ٹیکہ بن جاتے ہیں اس طرح اسلام کے دُشمنوں کی خواہشات کے عین مطابق یہ اپنے ہی لوگوں کے دشمن بنا دیئے جاتے ہیں ۔ان انہیں ہم سے ذاتی طور پر اٹکنے کی ضرورت ہی نہیں رہتی ہے۔ بلکے ان کے پالتو نوجونوں کا بہکا بہکا کر ان کے ایجنڈے کی تکمیل کر دیتے ہیں۔اسرائیل نے داعش کو پیدا کر کے مسلم دنیا کی بر بادی سامان انہی کے ہاتھوں کر ادیا ہے۔

Shabbir Khurshid
Shabbir Khurshid

تحریر : پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد خورشید
shabbir23khurshid@gmail.com

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Oslo District Council Leader
Previous Post ناروے کے کچھ منفرد سیاسی چہرے اپنے آپ میں تنظیم ہیں
Next Post فیکٹریوں کی آڑ میں ونہار میں زہر پھیلانے کی سازش
Factories

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.