yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

داعش اسلام کے نام پر مسلم امہ کو تباہ کرنے میں مصروف ہے، خطبہ حج

Yes 1 Webmaster September 23, 2015 1 min read
Sheikh Abdulaziz al-Sheikh
Share this:
Sheikh Abdulaziz al-Sheikh
Sheikh Abdulaziz al-Sheikh

مکہ المکرمہ : مفتی اعظم سعودی عرب شیخ عبدالعزیز الشیخ نے خطبہ حج میں کہا ہے کہ دشمن اسلام کا لبادہ اوڑھ کراسلام کی جڑ کو کمزور کررہے ہیں اور داعش اسلام کے نام پر مسلم امہ کو تباہ کرنے میں مصروف ہے۔

مسجد نمرہ میں خطبہ حج کے دوران مفتی اعظم شیخ عبدالعزیزآل شیخ نے فرمایا کہ اللہ سے ڈرنا عظیم بات ہے، اسلام کو تمام مذاہب پر فضیلت حاصل ہے، اسلام کا بنیادی فلسفہ امن اور صرف امن ہے، اسلام کے علاوہ کوئی دین ، دین حق نہیں، دین اسلام نے انسانوں کے لئے بہترین ضابطہ حیات پیش کیا اور انسانوں کو یکجا اورمتحد کیا۔ اسلام کی ہدایات ہی ہمیں سیدھے راستے پر گامزن کرتی ہیں، شکر ہے اس پروردگار کا جس نے مسلمانوں کو بے شمار نعمتوں سے نوازا۔

مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ جینا مرنا اور مال و دولت اللہ کی امانت ہے، مال اورجوانی اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے، اللہ کی رحمت نہ ہوتی تو ہماری حالت کسی قابل نہ ہوتی۔ ہمیں اسلام کی تعلیمات پرعمل پیرا ہونا چاہیے، تقویٰ اور اللہ کی اطاعت اختیار کریں، بے شک تقویٰ والے ہی اللہ کے نزدیک ہیں، شرک عظیم ترین گناہ ہے، جس نے اللہ کے ساتھ شرک کیا،اس کا ٹھکانہ جہنم ہے۔

شیخ عبد العزیز آل شیخ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مکہ مکرمہ کو بے شمار خصوصیات سے نوازا ہے، مکہ مکرمہ مسلم امہ کے لیے اتحاد کی علامت ہے،اللہ کا کرم اور رحمت ہے کہ ہم آج یہاں موجود ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں عدل و احسان کا حکم دیتا ہے،آج امت مسلمہ میں فساد پھیلا ہے اور اخلاص ختم ہوچکا ہے، ہم اخلاق و اخلاص کو اختیار کریں کیونکہ یہی اللہ کا حکم ہے، نبی کریمﷺ کے بتائے راستے پر چلیں تو کوئی ہمیں نقصان نہیں پہنچاسکتا۔

دور حاضر میں عالم اسلام کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے مفتی اعظم نے فرمایا کہ کچھ لوگ امت کی وحدت کو پارہ پارہ کرنا چاہتےہیں، اسلام پر چاروں طرف سے حملے ہو رہے ہیں، اسلام کے دشمن پوری دنیا میں موجود ہیں جو مختلف اندازمیں سازشوں میں مصروف ہیں، دشمن اسلام کا لبادہ اوڑھ کراسلام کی جڑ کو کمزور کرنے میں مصروف ہیں۔ نبی کریم ﷺنے کسی کی جان لینے اور فتنہ پھیلانے سےمنع فرمایا ہے۔

ایک مسلمان کبھی دوسرے مسلمان پر لعنت بھی نہیں بھیجتا، اسلام کسی بے گناہ کو قتل کرنے کی بھی اجازت نہیں دیتا، داعش اسلام کے نام پر مسلم امہ کو تباہ کرنے میں مصروف ہے، گمراہ جماعتوں کا مقصد اسلام کو نقصان پہنچانا ہے، انتہاپسندی کا پرچار کرنے والے گروہ عالم اسلام کو دور جاہلیت میں دھکیلنا چاہتے ہیں، اللہ ظلم کرنے والوں کو جلد صفحہ ہستی سے مٹادیتا ہے، مسلمان صبرکو اختیارکریں اوردین پرعمل درآمد کریں۔ مسلمان مخالف اپنےعزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے، اللہ تعالیٰ مسلمانوں کی مدد کرے گا۔

مفتی اعظم نے اپنے خطبے میں نوجوانوں کو مخاطب کرکے فرمایا کہ امت کےنوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر لازم ہے، ہر مسلمان نظام تعلیم بہتر کرنے کی کوشش کرے، جدید علوم سے بہرہ ور ہوکر ہی اسلام دشمنوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے، اللہ سےڈرناہی بھلائی کاراستہ ہے،اصل زندگی آخرت کی ہی ہے، یہ حیات عارضی ہے، غیر مسلموں کوبھی قتل کرنے کی کوشش نہ کریں۔ اے مسلمانوں! مسجد اقصیٰ آج آپ کوپکاررہی ہے، مسلمان ظلم اور نا انصافی کے خلاف جہاد کریں۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Nawaz Sharif with David Cameron
Previous Post وزیراعظم نوازشریف کی برطانوی ہم منصب سے ملاقات
Next Post عید قربان اور کانا گدھا
Eid Al Adha

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.