counter easy hit

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا سینیٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ، سابق امیدوار قومی اسمبلی اصغغر علی مبارک پیر سلیم شاہ نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ایوان بالا یعنی سینیٹ کا انتخاب 3 مارچ کو کرانے کا اعلان،سابق امیدوار قومی اسمبلی اصغر علی مبارک،سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد . ( خصوصی رپورٹ ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایوان بالا یعنی سینیٹ کا انتخاب 3 مارچ کو کرانے کا اعلان کیا ہے جس کے لیے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی حاصل کرنا شروع کردیے ہیں۔سابق امیدوار قومی اسمبلی اصغر علی مبارک ،پیر سلیم شاہ نے بھی گزشتہ اسلام آباد الیکشن کمیشن آف پاکستان سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ھیں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد سے سینیٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں انہوں نے  نمائندے کے ذریعے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے ہیں۔واضح رھے کہ نیب ریفرنسز میں احتساب عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیے گئے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار اگلے ماہ ہونے والے سینیٹ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔