counter easy hit

ریحام خان نے عمران خان کی تیسری شادی کا پول کھول دیا،

اسلام آباد(اصغر علی مبارک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان تیسری شادی بھی کر چکے ہیں لیکن وہ اسے چھپا رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو جانے کیسے صادق اور امین قرار دے دیا، وہ تو اپنی شادی کے معاملے پر بھی جھوٹ بولتے رہے ہیں۔

بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ریحام خان نے اپنی عمران خان کے ساتھ شادی کے حوالے سے بتایا کہ ان کی عمران خان سے شادی 31 اکتوبر 2014 کو ہوئی اور ٹھیک ایک سال بعد 31 اکتوبر 2015 کو طلاق ہو گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو جانے کیسے صادق اور امین قرار دے دیا، وہ تو اپنی شادی کے معاملے پر بھی جھوٹ بولتے رہے ہیں، دوسری طرف سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم کے معاملے پر بہت سختی برتی۔