counter easy hit

اسحاق ڈار اور اعزاز چودھری سے اولسن کی ملاقاتیں، بارڈر مینجمنٹ پر پاکستان کی حمایت

Ishaq Dar

Ishaq Dar

امریکا کی پاکستان کے ساتھ تعلقات میں سرد مہری کو ختم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سیکریٹری خارجہ سے ملاقاتیں کیں۔
اسلام آباد: (یس اُردو) امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سیکریٹری خارجہ اعزاز چودھری سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، صحت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ سیکریٹری خارجہ سے ملاقات میں رچرڈ اولسن نے نے بارڈر مینجمنٹ اور افغان مہاجرین کی واپسی پر پاکستان کی حمایت کا اعلان بھی کیا۔اسحاق ڈار اور رچرڈ اولسن نے خطے میں امن و سلامتی کی صورت حال، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور افغان مہاجرین کی واپسی پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ کی حمایت کرتی ہے۔امریکی ایلچی نے سیکریٹری خارجہ سے ملاقات میں کہا کہ بارڈر منیجمنٹ پر پاکستان کی حمایت کرتے ہیں، معاشی استحکام اور انسداد دہشتگردی کیلئے پاکستانی اقدامات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری پاکستان کی افغان مہاجرین کی 35 سالہ میزبانی کو نہ بھولے، انکی واپسی کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔