counter easy hit

14 سال میں بڑھنے والے قرضوں کا جواب مشرف اور پی پی کو دینا ہو گا: اسحاق ڈار

: Ishaq Dar

: Ishaq Dar

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں ترقی کا سفر جاری رکھیں گے، معیشت مزید تیز رفتاری سے ترقی کرے گی، صوبوں میں تفریق نہیں کرتے، پورا پاکستان ہمارے لئے برابر ہے، گزشتہ چودہ سال میں بڑھنے والے قرضوں کا جواب مشرف اور پی پی کو دینا ہو گا۔
اسلام آباد: (یس اُردو) قومی اسمبلی میں بجٹ بحث سمیٹتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ زر مبادلہ کے ذخائر اکیس ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سال کے دوران افراط زر کی شرح 8.2 سے کم کرکے 4.2 فیصد پر لے آئے ہیں، گزشتہ ادوار میں قرضوں میں ہونے والے 400 فیصد اضافے کے ذمہ دار ہم نہیں، چودہ سال میں بڑھنے والے قرضوں کا جواب مشرف اور پی پی کو دینا ہو گا۔ اسحاق ڈار نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ترقی کا سفر جاری رکھیں گے، معیشت مزید تیز رفتاری سے ترقی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں میں تفریق نہیں کرتے، پورا پاکستان ہمارے لئے برابر ہے۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ حکومت نے براہ راست ٹیکسوں پر خصوصی توجہ دی، پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کی شرح مارچ 2013ء سے بھی کم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے زرعی مشینری پر ڈیوٹی کم کی، یوریا کھاد کی قیمت کو 2200 سے کم کرکے 1800 پر لائے ہیں۔