yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

کیا زن مرید ہونا کوئی عیب ہے؟

Web Editor July 11, 2018 1 min read
Is there any defect to female disciple?
Share this:

اگر میں روز شام کو کام سے آ کر یا کسی چھٹی والے دن اپنی بیوی کے پاؤں دباؤں، اس کے سر پر مالش کروں، سچی محبت کی نیت سے یا پھر اس خیال سے کہ وہ سارا دن گھر رہ کر بے شمار کام کرتی ہے، فیملی میں سب کا خیال رکھتی ہے، یا کہ وہ بھی جاب کرتی اور اس کے ساتھ ساتھ گھر بھار پر بھی پوری توجہ دیتی ہے، سو وہ بھی تھک جاتی ہے، اس کا بھی من کرتا ہے کہ اس کی تھکی ٹانگوں و ہاتھوں کو دبایا جائے، سر پر تیل لگے نرم ہاتھوں سے مالش کی جائے۔ تو پھر مجھ جیسے شوہر کا ایسا کرنا غلط ہے؟ اتنا برا ہے کہ کوئی دیکھے تو فوری زن مرید کا خطاب دے؟

یہ ٹھیک ہے کہ ہم نے اپنے بڑوں کو ایسا کرتے نہیں دیکھا یا بہت کم نظر آیا کہ کسی نے اپنی بیوی کے جائز محبتانا نخرے اٹھائے ہوں، ورنہ طبیعت میں سخت مزاجی ہی دیکھی۔ سب کے سامنے شرارتیں کرنے یا ہنسنے کو عیب ہی سمجھا۔ تو اس کا مطلب یہ تو نہیں کہ ان کا ایسا رویہ رکھنا اچھا تھا؟ بیوی کو اتنی حد میں رکھنا کہ ایسا سب کرنا گناہ لگے؟ نہیں جناب! آپ کا نظریہ آپ کو مبارک ہو۔ اگر پچھلوں کو اور آج کل کے ایسے پسماندہ ذہنوں کو لگتا ہے کہ بیوی کو صرف اچھے کپڑے، کھانے، زیور وغیرہ ہی کی ضرورت ہے، اس کے ساتھ، سب کے سامنے پیار سےبات کرنا، ہنسنا، کھیلنا بری باتیں ہیں تو اس سوچ کو بہت پہلے ہی بدل لینا چاہیے تھا صاحب! کہ زمانے کے انداز بدلے گئے…

مجھے اس بات کا بھرپور یقین ہے کہ ایک بیوی بھرپور محبت مانگتی ہے۔ صرف خاص لمحات کے علاوہ بھی وہ سراہے جانے والا لمس چاہتی ہے۔ آپ کی قربت کا احساس صرف بند کمرے میں ہی نہیں بلکہ سب کے سامنے چاہتی ہے؛ تاکہ وہ آپ کے ساتھ تعلق پر فخر کر سکے۔ وہ چاہتی ہے کہ آپ سب کے سامنے اس کے ساتھ کھلکھلا کر ہنسیں، شرارتیں کریں، اس کا سر دبائیں، پاؤں دبائیں۔ اس کا ہرگز مطلب تھلے لگا کر رکھنا نہیں ہوتا، بس محبت کی اس سرشاری کو محسوس کرنا ہوتا ہے، جو اس کے وجود میں بھری ہوتی ہے۔ ہماری شادی چاہے اپنی ذاتی پسند سے  ہو یا فیملی کی پسند کی، میاں بیوی کا رشتہ آخر کار محبت میں بندھ ہی جاتا ہے۔ جو پھر اظہار مانگتا ہے، سراہا جانا چاہتا ہے، جس میں کسی وقت کی قید نہ ہو، کسی کے سامنے ہونے کا ڈر نہ ہو۔ میں اگر بیوی کے ساتھ مل کر سبزی بنواؤں، کپڑے دھلواؤں، بچوں کو فیڈر بنا کر دوں یا بیوی کے آنکھوں پر پٹی باندھ کر چھپن چھپائی کھیلوں، اس کو اپنے ہاتھوں میں اٹھاؤں، یا اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلاؤں، پانی پلاؤں، اس کے سر پر کنگھی کروں تو خدارا سمجھیے کہ میرا ایسا کرنا زن مریدی نہیں ہو سکتا۔ اگر ہے بھی تو ٹھیک ہے سر، پھر ایسا ہی سہی، آپ کی مرضی اور آپ کا ظرف، آپ جو سوچیں اور جیسا سمجھیں۔

تو صاحبو، میں تو بس یہ چاہتا ہوں کہ اپنی بیوی کے لیے فخر بنوں، اس کا مان بنوں کہ اس کا شوہر اتنا پیار کرتا ہے کہ کسی کی پروا ہی نہیں کرتا۔ میں جب سب کے سامنے اپنی والدہ یا بہنوں کے لیے محبتانا کلام کر سکتا ہوں، ان کو ساتھ بِٹھا کر، لپٹا کر، لاڈ سے چومتے ہوئے یہ کہہ سکتا ہوں کہ آپ مجھے بہت عزیز اور پیاری ہو، تو ٹھیک اسی طرح میں سب کے سامنے اپنی منکوحہ، شرعی بیوی اور شریک حیات کے سر پر مالش کرتے، ذرا دیر کو رکتے، اس کی پیشانی پر بوسہ دینے اور یہ کہنے کو بالکل عار نہیں سمجھتا کہ تم میری خوبصورت و پیاری بیوی ہو۔ آئی لو یو جان۔ یقین مانیے نہ ہی یہ کوئی بے حیائی ہے نہ ہی زن مریدی۔ آپ کا کیا خیال ہے؟

اور ہاں! اگر آپ کو لگتا ہے کہ میں زیادہ ہی فلمی ہو گیا ہوں تو بھی کیا فرق پڑتا ہے، یہی سب آج کل کے ڈراموں، فلموں، گانوں میں دکھایا جا رہا ہے، افسانوں و کہانیوں میں لکھا جا رہا ہے۔ تو ان سب کا مجھ پر یا بیوی کے خیالات و جذبات پر اثر نہ ہو؟ کیا سب واقعی غلط ہے؟ کیا سب حقیقت سے دور ہے؟ شاید آپ کا جواب ناں ہی ہو، مگر زن مرید کا لقب سننا آپ کو گوارا نہیں کرتا، اس لیے چپ ہی بھلی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
I have no problem, who else did I involve in the NABIB murder case? Raw Anwar's explosive explanation came out
Previous Post میرا کوئی قصور نہیں ، مجھے نقیب قتل کیس میں کس نے اور کیوں ملوث کیا ؟ راؤ انوار کا دھماکہ خیز بیان سامنے آ گیا
Next Post صوبہ پنجاب کے اہم ترین ضلع سے قومی اسمبلی کی نشست پر آزاد امیدوار شرمناک الزام میں گرفتار
Independent candidates arrested in a shameful charge on the seat of National Assembly from Punjab's most important district

Related Posts

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.