counter easy hit

کیا واقعی پنجاب کی اہم شخصیت نواز شریف کو جیل میں سہولتیں فراہم کر رہی ہے؟ خبر نے ملکی سیاست میں تہلکہ مچا دیا

لاہور ; پنجاب کے نگراں وزیر اطلاعات احمد وقاص ریاض نے ن لیگ کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں سہولیات نہ دینے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو ان کے استحقاق کے مطابق بی کلاس میں سہولیات دی

جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ان کے اپنے خرچے پر سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ بی کلاس کے قیدی کو بیڈ، میٹرس، جوتے، میز، کرسی، 21 انچ کا ٹی وی ، ریڈیو، نہانے کا سامان، اخبارات اوراس طرح کی دیگر چیزیں اس کے اپنے خرچے پر مہیا کی جاتی ہیں۔ نواز شریف کو الگ کمرے میں رکھا گیا ہے جس میں بیڈ، کپڑے، چھت والا پنکھا، نہانے کا سامان اور دیوار پر لگنے والے 2 بریکٹ فین موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کو جیل میں واک کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے ، سابق وزیر اعظم روزانہ اپنے کمرے کے قریب واقع لان میں واک کرتے ہیں۔طبی سہولیات کے بارے میں بات کرتے ہوئے احمد وقاص ریاض نے کہا کہ جیل کا میڈیکل سٹاف اور راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا ایک ڈاکٹر روزانہ کی بنیاد پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کا معائنہ کرتے ہیں۔ ان کیلئے کھانا ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق مخصوص باورچی تیار کرتا ہے جبکہ انہیں کھانے میں پھل، سلاد، کھجوریں اور گوشت بھی فراہم کیا جاتا ہے، ان کی صحت کی حالت تسلی بخش ہے۔پریس کانفرنس

میں موجود ایڈیشنل آئی جی جیل خانہ جات ملک مبشر احمد خان نے بتایا کہ جیل کے قوانین کے مطابق مریم نواز کو بھی ہر سہولت مہیا کی گئی ہے۔ قانون میں ترمیم کے بعد جیل سے اے اور بی کلاس کا خاتمہ ہوگیا ہے اور اب صرف عام یا بہتر کلاس موجود ہے اور شریفوں کو بہتر کلاس میں رکھا گیا ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو پہلی رات جیل میں فرش پر سونا پڑا۔راجن پور کے علاقے روجھان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں نواز شریف کو اپنی والدہ سے ملنے بھی نہیں دیا گیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب ن لیگ کا قلعہ ہے جس پر بلوچ قوم کو سلام پیش کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں ڈینگی نے حملہ کیا تو جھوٹا نیازی خان نتھیا گلی چلا گیا جب کہ میں نے راجن پور میں سیلاب کے دوران امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹے خان نے خیبر پختونخواہ میں ایک کلو واٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی اور نہ ہی کوئی یونی ورسٹی اور اسپتال بنایا۔صدر مسلم لیگ ن نے دعویٰ کیا کہ مظفر گڑھ جیسا اسپتال امریکا میں بھی نہیں بنایا گیا اور نواز شریف نے عوام کی سہولت کے لیے پنجاب میں صحت کارڈ کا اجرا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں بلے اور تیر کے نشان والوں کو ہرانا اور شیر کو جتوانا ہے۔