yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

آؤ ملکر مریم نواز کا کھٹمل ماریں ۔۔۔۔ ارشاد بھٹی کے ہاتھوں شریف خاندان کی تاریخی لتریشن ۔۔۔۔ چچا بھتیجی کا پوری قوم کے سامنے کھل گیا

MH Kazmi October 9, 2019 1 min read
IRSHAD BHATTI, HISTORICAL, CHITROL, OF, MARYAM NAWAZ, WHAT, HW, SAYS, LISTEN
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) بات تو کرنا تھی آزادی مارچ، دھرنے کی، مگر پھر سوچا، مولانا کے لمبے چکر، 27کو تو اسلام آباد آنا، ابھی اسی میں 20دن پڑے ہوئے، اگر اسلام آباد آگئے تو نجانے کب تک بیٹھنا، لہٰذا اعلیٰ حضرت کے بابرکت منصوبے پر بات کرنے کیلئے بہت وقت،البتہ رنگین پنجابی فلم ’کچی ٹاکی‘ کےنامور کالم نگار ارشاد بھٹی اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چند ٹریلرز ایسے، نہ دکھائے، پرانے ہو جائیں گے، لہٰذا حاضرِ خدمت ٹوٹے نما چند ٹریلرز، سنا جا رہا، شہباز شریف کا زخمی دل سیاست سے بھر گیا، ریٹائر ہونا چاہ رہے، دل زخمی کیوں، بس یہی کہنا،ان دنوں نواز شریف، مریم، خواجہ آصف، احسن اقبال چند اور کا ذکر کرتے وقت ان کی آواز بھرا جائے، سنا جا رہا، اڈیالہ جیل جہاں زرداری صاحب، فریال تالپور، اومنی گروپ کے لوگ،وہاں مبینہ طور پر کیا کیا سہولتیں بیچی جا رہیں، کیا کچھ خریدا جا رہا، بندہ سن کر پریشان ہو جائے، زرداری صاحب تو ویسے بھی جیل افسران، اہلکاروں کے پسندیدہ، کہانیاں مشہور، جیل میں ہوں، مسلسل نوازیں، رہا ہو جائیں، یاد رکھیں،البتہ شریفوں سے لوگ راہ و رسم صرف اس خوف سے رکھیں، جب ان کی حکومت آئے گی، تب سزاوار نہ ٹھہریں، سنا جا رہا، دن میں 2مرتبہ پاؤں کی مالش کروانے والے نواز شریف سے پنجاب بیورو کریسی کے چند افسر مل کر کہہ چکے ’’ہم مجبور، جو کچھ کر رہے حکومت کے دباؤ پر، ورنہ ہماری وفاداریاں آپ کے ساتھ‘‘، سنا جا رہا، دو افسروں کے ’حسنِ اخلاق‘ سے متاثر ہو کر نواز شریف انہیں اپنی آئندہ حکومت میں عہدے دینے کے وعدے کر چکے، سنا جا رہا،میاں صاحب جیل میں صبح اٹھنے سے رات سونے تک جو کچھ کھا، پی رہے وہ اس کے ملک کے 95فیصد آزاد لوگوں کو نصیب نہیں، تازہ بریڈ، انڈے، جوس، سلاد، فروٹ، چائے پکوڑے، روزانہ چکن، مٹن اور بھانت بھانت کیفرمائشیں الگ، کوٹ لکھپت جیل تو وی آئی پیز کیلئے گھر سے زیادہ آرام دہ، سنا جا رہا، ایک صاحب نے برگر کھا نے کی فرمائش کی اور ساتھ بتایا برگر لانا کہاں سے، برگر وہیں سے آیا، ایک صاحب نے رات گئے مچھلی کھانے کی فرمائش کی اور ساتھ بتایا مچھلی لانی کہاں سے، مچھلی وہیں سے آئی۔سنا جا رہا، وہ شاہد خاقان عباسی جن کی ایمانداری، سادہ پن کے قصے سنا سنا ایک دنیا جھلّی ہو چکی بلکہ جو کچھ ان کے بارے میں لکھا، سنایا جا چکا، یہ خود سن، پڑھ لیں، ہنس ہنس بے حال ہو جائیں، یعنی کرپشن کا مجرم نواز شریف جس کا قائد، جعلسازی، جھوٹ بول چکی مریم نواز کے جو ماتحت کام کرنے کو تیار، نیب کے مجرم، پلی بارگین کر چکے،ضمانت پر مکمل جرمانہ بھی ادا نہ کرنے والے اس بزنس ٹائیکون جو آج کل پھر نیب حراست میں، اسے ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ دیں، تعریفیں تو بنتی ہیں،خیر عباسی صاحب نے پہلے یہ کہہ کر داد سمیٹی کہ نہیں چاہئے کوئی سہولت، نہیں چاہئے وکیل، اب وکلا کی خدمات لے لیں اور ان کے وکلا آصف زرداری جتنی سہولتیں مانگ چکے بلکہ بہت ساری سہولتیں حاصل بھی کر چکے، سہولتیں کیا، ٹی وی، فریج، ریڈیو، انورٹر ایئر کنڈیشنر (گرم، سرد کرنے والا ایئر کنڈیشن)، مائیکرو ویو اوون، مائیکرو ویو ٹوسٹر، کمپیوٹر، ٹیبل، بیڈ، بستر، مچھر دانی، مچھر مار لائٹ، گھر کا پرہیزی کھانا، اخبارات، کتابیں، 13افراد کو ملنے، ملازم رکھنے کی اجازت، یہ معلوم سہولتیں، نامعلوم سہولتیں الگ۔سنا جا رہامریم نواز کے گرد و نواح کھٹمل، مچھر، خبر چھپی، معاشرے کی مامتا جاگی، آنسو بہنے لگے، کسی کو یہ کہنے کی توفیق نہ ہوئی، مریم نواز کوٹ لکھپت جیل میں، کوٹ لکھپت جیل لاہور میں اور لاہور وہ جس پر شہباز شریف نے پورے پنجاب کے فنڈز لگا دئیے، پھر کیوں کھٹمل، مچھروں کا خاتمہ نہ ہو سکا، کیا شریف کے محل جاتی امرا میں کھٹمل ہیں، نہیں، کیا شریفوں کے کیمپ دفتروں میں ایک کھٹمل بھی تھا، نہیں، پھر کوٹ لکھپت جیل میں کھٹمل کیوں،وہ پنجاب جس پر 2بار نواز شریف، 3بار شہباز شریف حکمرانیاں کر گئے، اس پنجاب کے دل لاہور کی جیل میں کھٹمل، سیدھی سی بات، جیل میں اسلئے کھٹمل، کیونکہ جیل میں بند انسان بھی کھٹمل، اب بھلا کھٹملوں کو کھٹملوں سے کیا بچانا،یہ تو مریم نواز پہلی انسان، جیل گئیں، پتا چلا جیل میں بھی کھٹمل ہوں، سنا جا رہا، شہباز شریف جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل پہنچے، دو چار دن بعد چھوٹے میاں نے 10لاکھ قیدیوں کی ویلفیئر کیلئے دیئے، جس روز ضمانت ہوئی اسی دن اپنا خرچہ کٹوا کر 9لاکھ 41ہزار لے کر چلتے بنے، کیا سمجھے، قیدیوں کی ویلفیئر کا مطلب اپنی ویلفیئر۔اکثر سوچوں، غریب، بے سہارا قیدیوں کی کسی کو فکر ہی نہیں، سب کی سوچ زرداری صاحب، فریال تالپور، نواز شریف، مریم نواز تک پہنچ کر ختم ہو جائے، انہی کا درد، درد لگے، انہی کی تکلیف پر تکلیف ہو، انہی کا ذکر آتے ہی انسانی حقوق یاد آ جائیں،کسی کو معلوم کہ پنجاب کی 32ہزار 4سو 27قیدیوں کی گنجائش والی 41جیلوں میں 48ہزار ایک سو 90قیدی، مطلب سولہ ہزار اضافی قیدی، یہ کیسے رہتے ہوں گے، کہاں سوتے ہونگے، کسی کو کوئی پروا، کسی کو معلوم کہ 48ہزار ایک سو 90 قیدیوں میں سے 18ہزار بیمار، ہیپاٹائٹس، کینسر، ایڈز کے بھی مریض، شوگر، بلڈ پریشر، اعصابی تناؤ، دباؤ تو ہر دوسرے قیدی کو، کسی کو کوئی پروا، یہ چھوڑیں، کسی کو معلوم کہ پنجاب کی 41جیلوں میں 829 خواتین بھی قید، مگر دکھ صرف مریم کا، ان 829 خواتین کو بھی کھٹمل کاٹتے ہوں گے، کسی کو معلوم کہ پنجاب کی 41جیلوں میں 727بچے بھی،یہ بھی انسانوں کے بچے، یہ بھی چھوڑیں،کسی کو معلوم کہ محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے 22ہزار کے قریب ملازم، ان میں سے 12ہزار مریض، زیادہ تر ذہنی بیمار، مگر بات وہی ان سب کا تعلق زرداری اینڈ کمپنی یا خاندانِ شریفاں سے نہیں،لہٰذا مرتے ہیں تو مر جائیں، چھوڑیں، ہم کس بحث میں پڑ گئے، آؤ مل کر مریم نواز کے کھٹملوں کو ماریں، یہ ضروری ہے۔

IRSHAD BHATTI, HISTORICAL, CHITROL, OF, MARYAM NAWAZ, WHAT, HW, SAYS, LISTEN

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
IF, GOVERNMENT, WILL, PROGRESS, MORE, SIX, MONTHS, EVERY ONE, WILL, BE, HASSAN NISAR
Previous Post یہ حکومت اگر مزید چھ ماہ چل گئی تو پورا پاکستان حسن نثار بن جائے گا۔۔۔ عمران حکومت کے بارے میں بات کرتے ہوئے یہ پیشگوئی کس اہم شخصیت نے کی ہے ؟ جان کر آپ کی حیرت کی کوئی انتہا نہ رہے گی
Next Post پورے ملک میں شور مچ گیا ، اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے عمران خان کو مخاطب کرکے انتہائی سنگین بات کہہ ڈالی
RABI PIRZADA, MESSAGE, FOR, IMRAN KHAN, GOT, ROARING, ALL, OVER, THE, PAKISTAN

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.