yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

پاکستان کیخلاف آئرلینڈ کی فتح

MH Kazmi June 5, 2017June 5, 2017 1 min read
Ireland victory against Pakistan
Share this:

لاہور: آئرلینڈ نے پاکستان کو2کے مقابلے میں 3گول سے ہرا کر 3 میچزکی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کر لی۔

Ireland victory against Pakistan
Ireland victory against Pakistan

ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاریوں میں مصروف پاکستان ہاکی ٹیم کو آئرلینڈ میں میزبان سائیڈ کے ہاتھوں سیریز کے دوسرے میچ میں 3-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا، اس سے قبل3 میچوں کی سیریز پر مشتمل پہلا میچ 2-2 گول سے برابر رہا تھا۔ میچ کے دوران آئرلینڈ کی ٹیم ہر بار برتری لینے میں کامیاب رہی۔ بیلفاسٹ میں ہونے والے اس میچ میں آئر لینڈ نے کھیل کے آغاز میں ہی جارحانہ انداز اپنایا اور12ویں منٹ میں پاکستان کے کھیل گول کرنے میں کامیاب ہو گئی، اس صورت حال کے بعد گرین شرٹس نے بھی میچ برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی اور پہلے ہاف کے ختم ہونے سے پانچ منٹ قبل پنالٹی کارنر لینے میں کامیاب ہو گئی، اس بار پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ علیم بلال نے کوئی غلطی کیے بغیر گیند کو جال کے اندر پہنچاکرمقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا۔

دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی میزبان سائیڈ ایک بار پھر مہمان ٹیم کے خلاف ایک گول کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی، پاکستان نے دوبارہ گول کر کے مقابلہ برابر کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا، گرین شرٹس کی یہ مہم اس وقت کامیاب بھی ہو گئی جب 45ویں منٹ میں پاکستان فاروڈز گیند کو حریف سائیڈ کے ڈی ایریا میں لے جانے میں کامیاب ہو گئے، وہاں پر پہلے سے موجود عمربھٹہ نے ساتھی کھلاڑی کے خوبصورت پاس پر گیند کو بڑی مہارت کے ساتھ گول پوسٹ کے اندر پھینک کر مقابلہ 2-2 گول سے برابر کر دیا۔

کھیل کے آخری پندرہ منٹوں میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کیلیے سخت محنت کی، آخری لمحات میں آئرلینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف پنالٹی کارنر لینے میں کامیاب ہو گئی، شین او ڈونوگی نے اس موقع پر بھر پور فائدہ اٹھایا اور مہمان سائیڈ کے دفاعی حصار میں واضح شگاف کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 3-2سے برتری دلا دی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی رینکنگ میں آئرلینڈ 9ویں اور پاکستان 13ویں پوزیشن پر براجمان ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا آخری میچ  اتوار اور پیر کی درمیانی شب ہوگا۔ادھر پاکستان ٹیم منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ ہار پر افسوس ضرور ہے لیکن تیسرا میچ جیت کر سیریز برابر کرنے میں کامیاب رہیں گے۔

میڈیا سے بات چیت میں آفیشلز کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ انتہائی اہم ہے، میگا ایونٹ کی اہمیت کے پیش نظر ٹیم آئرلینڈ کے خلاف میچوں کے دوران کچھ تجربات بھی کیے جا رہے ہیں، دوسرے میچ میں کچھ نئے پلیئرز کو بھی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملا، عہدیداروں کے مطابق شکست کا دکھ ضرور ہے تاہم پر امید ہیں کہ قومی ٹیم تیسرا میچ جیت کر سیریز برابر کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ ٹیم مینجمنٹ کا کہنا تھا کہ یورپی سرزمین پر کھیلنے کی وجہ سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں خاصا اضافہ ہوا ہے جس کا فائدہ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچز کے دوران ہوگا۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
I accept responsibility for playing Wahab Riaz, Head Coach Mickey Arthur
Previous Post وہاب ریاض کو کھلانے کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، ہیڈ کوچ مکی آرتھر
Next Post کھیلوں کا زوال، کھلاڑیوں کی عدم دلچسپی ہے، جان شیر
Decline sports, players' disinterest, Jaan Sher

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.