counter easy hit

آئرلینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف

آئرلینڈ کی جانب سے دیے گئے 160 رنز کے ہدف کے تعقب میں قومی ٹیم ابتداء میں ہی مشکلات کا شکار ہوگئی۔

ڈبلن میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے آخری روز آئرلینڈ کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 319 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی، تاہم وکٹ پر موجود کیون اوبرائن اپنے رنز میں کوئی Ireland beat 160 for the wicket of Pakistanاضافہ نہیں کرسکے اور 118 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند کا شکار ہوگئے۔

کیون اوبرائن کے آؤٹ ہونے کے بعد آئرلینڈ کی ٹیم کے آخری 2 بلے باز اسکور میں زیادہ اضافہ نہیں کرسکے اور پوری ٹیم 339 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پہلی اننگز میں فالواون کا شکار ہونے والی آئرلینڈ کی ٹیم نے دوسری اننگز میں کیون اوبرائن کی سنچری کی بدولت 339 رنز اسکور کیے اور پاکستان پر 159 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے عمدہ باؤلنگ دکھاتے ہوئے 66 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عامر کے حصے میں 3 وکٹیں آئیں۔

تاہم 160 رنز کے ہدف کے تعقب میں پاکستانی ٹیم کی دوسری اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور اوپنر اظہر علی صرف 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز 310 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی جس کے بعد آئرلینڈ کی ٹیم 130 رنز پر ڈھیر ہو کر فالو آن کا شکار ہو گئی تھی۔