counter easy hit

عراقی وزیراعظم نے نئی کابینہ کے ارکان کے نام پارلیمنٹ میں پیش کر دیئے

Iraqi Prime Minister

Iraqi Prime Minister

شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر نے کابینہ کی تشکیل کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنے حامیوں کو دھرنا ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔
بغداد: (یس اُردو) وزیر اعظم حیدر العبادی نے ملک میں بدعنوانی کے خاتمے کی کوششوں کے تحت چھ ہفتے پہلے اپنی کابینہ میں ٹیکنوکریٹس کو شامل کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن انہیں اپنے سیاسی مخالفین سے مزاحمت کا سامنا ہے۔ انہوں نے کئی محکموں کو ضم کر دیا ہے اور موجودہ دفاع اور داخلہ کے وزراء کو انکی وزارت پر بحال رکھتے ہوئے 16 ارکان کی فہرست پارلیمنٹ سے منظوری کے لئے پیش کر دی ہے ادھر شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر نے وزیراعظم کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور دارالحکومت کے گرین زون میں دھرنے پر بیٹھے اپنے حامیوں کو دھرنا ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔