تہران: ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا اگر جوہری معاہدے میں توسیع نہیں کی گئی تو ایران بھی معاہدے کا پابند نہیں۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے مزید کہا کہ جوہری معاہدہ سات عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پایا تھا جسے اب امریکی صدر ایک پاگل پن قرار دے رہے ہیں جس سے صرف ایران ہی نہیں بلکہ خود امریکا سمیت معاہدے میں شامل دیگر ممالک پر سوال اُٹھاتے ہیں۔ ایرانی صدر نے جوہری معاہدے پر کسی قسم کے سمجھوتے سے انکار کردیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے جوہری معاہدے کو پاگل پن قرار دیتے ہوئے ایران کے جوہری معاہدے میں توسیع کے لیے سخت شرائط رکھ دی ہیں اور اس کے لیے امریکا فرانس سمیت دیگر عالمی قوتوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔








