پیرس: فرانس کے ایک عجائب گھر میں مصور ایچن تیرس کی نمائش کے لیے رکھے گئے 82 فن پارے جعلی نکلے۔

عجائب گھر کی انتظامیہ نے تاریخ دان کی بات کو نظر انداز کرتے ہوئے ان فن پاروں کی نمائش جاری رکھی جب کے نمائش دیکھنے والے مداح بھی اس چوری کو پکڑ نہیں سکے یہاں تک کے مصوری کے ماہر ایرک فورکاڈا نے بھی عجائب گھر سے رابطہ کر کے فن پاروں کی اصلیت پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا جس کے بعد انتظامیہ نے ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جنھوں نے پیٹنگز کا مشاہدہ کرکے بتایا کہ فن پاروں میں سے 82 پینٹنگز مصور ایچن تیرس کے ہاتھوں کی تخلیق نہیں ہیں۔
عجائب گھر کے انتظامی سربراہ اور شہر کے میئر نے ایچن تیرس کے مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے صورت حال کو انتہائی ناپسندیدہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھوکا دہی کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور مداحوں کے دل توڑنے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے گا تاکہ دوبارہ سے ایسی کوئی صورت حال پیدا نہ ہو۔








