counter easy hit

ایران: موٹر سائیکل چلانے پر دو خواتین گرفتار

ایران میں پولیس نے ملک کے مغربی شہر میں موٹر سائیکل چلانے پر دو خواتین کو گرفتار کر لیا ہے اور ان خواتین کی تصاویر سماجی میڈیا پر سامنے آنے کے بعد ملک کے سیاسی اور مذہبی حکام کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Iran: Two women arrested for driving motorcycle

Iran: Two women arrested for driving motorcycle

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ دیزفل شہر سے دو خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے جہاں قانون کا نفاذ کرنے والے ایک اعلیٰ عہدیدار علی الہامی نے ان پر ایک ایسے “غیر مناسب” عمل کا ارتکاب کرنے کا الزام عائد کیا جو ملک کی “مذہبی اقدار” کے خلاف ہے۔سرکاری نیو زایجنسی نےالہامی کے حوالے سے بتایا ہے کہ انہوں نے دو خواتین کی ایک پارک میں مرد تماشائیوں کے درمیان موٹر سائیکل چلانے کی تصاویر آن لائن پوسٹ ہونے کے بعد سامنے آنے والے شکایات کے بعد ان خواتین کی گرفتاری کا حکم دیا۔ ایران میں خواتین کے کھلے عام موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website