counter easy hit

ایران میں 50 کروڑ درخت لگے،درجہ حرارت 4 ڈگری کم ہو گیا لیکن

لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کے بیان پر استفسار کیا کہ خیبر پختونخوا میں 1 ارب درخت لگائے گئے ،اس سے درجہ حرارت کتناکم ہوا؟سینیٹ اجلاس کےد وران ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ ایران میں 50 کروڑ درخت لگے
تو وہاں درجہ حرارت میں4 ڈگری کمی ہوئی ،لیکن خیبرپختونخوا میں 1ارب نئے درخت لگنے کے باوجود درجہ حرات کم ہونے کے بجائے بڑھ گیا ہے ۔زرتاج گل نے جواباً کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ممالک کی فہرست میں چھٹے نمبر پر تھا ،1 کروڑ درخت لگانے سے وہ اس فہرست سے نکل گیا۔سموگ کے مسئلے پر توجہ دلائو نوٹس پر وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ تین سے چلنے والے 13 پاور پلانٹس کو وقتی طور پر بند کیا ہے تاکہ اخراج کو کنٹرول کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں فصل جلانے پر پابندی عائد کی ہے ،جو اس کی خلاف ورزی کرےگا اس حوالے سے 100 سے زائد ایف آئی آر کاٹی ہیںجبکہ لاہور میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں سے 50لاکھ روپے جرمانہ لیا ہے۔اجلاس کےد وران وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ اسلام آباد میں 28 سے 30 ہزار بچے جو اسکول نہیں جاتے ان کو اسکول لے جانے کا پروگرام شروع کر رہے ہیں۔سینیٹ نے انتخابات ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور کر لیا، بل میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن میں بنچ میں ممبران کی تعداد 3 سے کم کرکے 2 کر دی گئی۔ ۔ ۔ ۔