ایران کا جنوبی ریجن بو شہر 5اعشاریہ9 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا،زلزلے کے مقام کے نزدیک ایرانی جو ہری پلانٹ بھی موجود ہے، زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ایرانی سیسمولوجی سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز بوشیر پلانٹ سے 80 کلومیٹر دور کاکی ریجن تھا۔
ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ زلزلے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔








