counter easy hit

بھارتی سپریم کورٹ کی ویب سائٹ ہیک ہوگئی

بھارتی سپریم کورٹ کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی۔

بھارتی میڈیا نے بھارتی سپریم کورٹ کی ویب سائٹ ہیک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس ہیکنگ کے پیچھے مبینہ طور پر Indian Supreme Court hackedبرازیلین ہیکرز کی ٹیم کا ہاتھ ہے۔

ویب سائٹ ہیک ہونے کے فوری بعد اس پر مذکورہ برازیلین ہیکرز کی جانب سے پیغام لکھا ہوانظر آرہا تھا تاہم بعد میں اس کی جگہ ’سائٹ انڈر مینٹینینس‘ کے الفاظ لکھے نظر آنے لگے۔

بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سے قبل بھارتی وزارت دفاع اور وزارت امورداخلہ کی ویب سائٹس بھی ہیکنگ کا شکار ہو چکی ہیں