counter easy hit

نوجوان نسل کا دین پر اعتماد بحال کرنا ضروری ہے : محمد اقبال چوہدری

Iqbal Chaudhry

Iqbal Chaudhry

پیرس(نمائندہ خصوصی)تحقیق کے عمل سے اعلیٰ کردار جنم لیتا ہے ،مگر معاشرے کی غالب اکثریت نے اس سے منہ موڑ لیا ہے ،جس سے تنگ نظری اور دہشتگردی نے جنم لیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار محمد اقبال چوہدری جنرل سیکرٹری عوامی تحریک یورپ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کا دین پر اعتماد بحال کرنا ضروری ہے ،علما کرام قول و فعل کا تضاد ختم کریں ،علم کے کلچر کو رواج دیں اور دین اسلام کی حقیقی تعلیمات کے عالمگیر فروغ پر محنت کریں ،علما کو امت مسلمہ کا وکیل بننا ہو گا۔ تنگ نظری اور انتہا پسندی کے خلاف دلیل کی طاقت سے فتح حاصل کرنا ہو گی۔علما اندھے فتوؤں کی لاٹھی توڑ کر ریسرچ کا راستہ اختیار کریں۔ زندہ قومیں اپنی فکر کے عالمگیر فروغ کیلئے جیا کرتی ہیں