counter easy hit

انضمام الحق کا ٹی ٹین لیگ ٹیم سے تعلق، پی سی بی چھان بین کرے گا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرانضمام الحق کا ٹی ٹین لیگ کی ٹیم کے ساتھ کیا تعلق ہے؟ وہ مالک ہیں، ایمبیسیڈر یا مینٹور، پاکستان کرکٹ بورڈ چوکنا ہو گیا، معاملے کی چھان بین کا فیصلہ کرلیا۔ ٹی ٹین لیگ کی متحدہ عرب امارات میں رونمائی کے دوران انکشاف ہوا کہ چیف سلیکٹر بھی ایک فرنچائز کے کو آنر ہیں۔ لیگ کے منتظمین کی جانب سے باضابطہ طور پر بتایا گیا انضمام الحق ایک فرنچائز کے برینڈ مینٹور اور اپنے بھائی انتظار الحق کے ساتھ کو آنر ہیں۔

Inzamam ul Haq alliance from the T-ten league team, PCB will investigateانضمام الحق مبینہ طور پر پی سی بی کے اخراجات پر دبئی تو گئے تھے ون ڈے ٹیم کی مشاورت کے لیے وہاں وہ لیگ کی تقریب کے موقع پر اسٹیج پر دکھائی دیئے۔ پی سی بی نے میڈیا رپورٹس پر خاموشی اختیار کیے رکھی لیکن اب پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ نے اس حوالے سے چھان بین شروع کر دی ہے کہ چیف سلیکٹر کا فرنچائز کے ساتھ کیا تعلق ہے اگر وہ مالک ہیں تو اس حوالے سے پی سی بی کی پالیسی کیا کہتی ہے، ارباب اختیار اس حوالے سے خوش نہیں ہیں۔

چیئرمین نجم سیٹھی کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے بھی معاملہ تھوڑا سست روی کا شکار ہے۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ ابھی سب میڈیا رپورٹس ہیں ۔ یقینا ًاس معاملے کو دیکھا جا رہا ہے کہ کہیں پی سی بی کی پالیسی کی خلاف ورزی تو نہیں ہو ئی۔