
Investigating the causes of conflicts were revealed against Hillary
صدارتی انتخابات سے پہلے ہیلری کلنٹن کے خلاف متنازعہ تحقیقات کی وجوہات سامنے آگئیں ہیں۔ ایف بی آئی کو یقین تھا ہماعابدین کے لیپ ٹاپ سے اہم شواہد نکلیں گے۔ انہوں نے سرچ وارنٹ میں انکشاف کیا ہے۔
ہیلری کلنٹن کی جانب سے خفیہ دستاویز مبینہ طور پر غلط استعمال کرنے کا اسکینڈل ہے۔ ایف بی آئی کا خیال تھا لیپ ٹاپ کا جائزہ لے کر وہ ہیلری کی ای میلز کی ممکنہ ہیکنگ بھی جان لیں گے۔
ایف بی آئی نے ہیلری کلنٹن کی دست راست ہماعابدین کا لیپ ٹاپ قبضے میں لے لیا تھا۔ ہیلری کی وکیل نے کہا کہ سرچ وارنٹ سے ظاہر ہوگیا ایف بی آئی ڈائریکٹر جیمز کومے نے کتنی بڑی غلطی کی ہے۔








