yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کھیل

انٹرنیشنل کرکٹ سے جدا ہوتے ہوئے سنگاکارا رو پڑے

Yes 1 Webmaster August 25, 2015 1 min read
Sangakkara
Share this:
Sangakkara
Sangakkara

کولمبو / دبئی (جیوڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ سے جدا ہوتے ہوئے سری لنکا کے سپر اسٹار بیٹسمین کمارسنگاکارا رو پڑے، پورے کیریئر کے دوران سکھ دکھ میں ساتھ دینے پر والدین کا بھرائی ہوئی آواز میں شکریہ ادا کیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سنگاکارا کو کرکٹ کا عظیم سپوت قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن اسٹار کمارسنگاکارا نے آخر کار انٹرنیشنل کرکٹ سے 15 سالہ ناطہ توڑ دیا، انھوں نے آنسوؤں سے لبریز آنکھوں کے ساتھ کھیل کو خیربادکہا، بھارت سے کولمبو ٹیسٹ کے اختتامی روز انھیں الوداع کہنے کیلیے شائقین اور اعلیٰ شخصیات کی بڑی تعداد پی سارا اوول اسٹیڈیم میں موجود تھی۔

اسکول کے بچے سری لنکن جھنڈے لہراتے رہے، جب 37 سالہ سنگاکارا کو رسمی طور پر الوداع کہا گیا تو وہ جذبات پر قابو نہیں رکھ پائے اور آنکھیں جھلملا اٹھیں، اس موقع پر انھوں نے اپنے والدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہر سکھ دکھ میں میرا ساتھ دیا، جتنے برس میں کرکٹ کھیلا مجھے آپ کی سپورٹ حاصل رہی، میرے لیے دنیا میں ایک ہی ایسی جگہ رہی جہاں پر میں خود کو محفوظ سمجھتا اور وہ ہمارا گھر ہے، ’اما‘ (ماں) اور ’اپاچی‘ (والد) آپ کا بہت بہت شکریہ۔ سنگاکارا اپنے آخری مقابلے میں عزت افزائی پر بھارتی ٹیم کے بھی شکرگزار دکھائی دیے۔

دوسری جانب آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے سنگاکارا کو کامیاب ترین کیریئر پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ کرکٹ کے عظیم ترین کھلاڑی اور سفیر ہیں، انھوں نے بیٹنگ، وکٹ کیپنگ اور قیادت ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ یاد رہے کہ سنگاکاراکیریئر کے دوران 7 مرتبہ کونسل کی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا حصہ رہے، انھوں نے 2012 میں کرکٹر آف دی ایئر کیلیے مختص گیری سوبرز ٹرافی جیتی اور ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر بھی قرار پائے، انھیں 2011 اور 2013میں ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Sohail Khan
Previous Post قومی تہوار پر صرف پاکستانی فلموں کی نمائش ہونی چاہیے، سہیل خان
Next Post پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، خورشید شاہ
khurshid Shah

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.