counter easy hit

لندن میں انٹرنیشنل بوٹ شو

برطانوی دارالحکومت لندن میں ہر انداز کی کشتیوں پر مبنی 64 ویں سالانہ انٹرنیشنل بوٹ شو کا آغاز ہوگیا ہے۔ لندن بوٹ شو 2018 نامی اس بین الاقوامی نمائش میں پُرتعیش تفریحی کشتیوں سےلے کر بادبانی کشتیاں، International boat show in Londonسیلنگ بوٹس اور دیگر مختلف اسٹائل اور سائز کی سینکڑوں کشتیاں نمائش کے لیے پیش کی گئیں ہیں۔ رواں سال اس بوٹ شو میں کئی ملین ڈالر مالیت کی کشتیوں کے نئے ماڈلز بھی پہلی مرتبہ متعارف کروائے جارہے ہیں۔

رواں سال اس نمائش میں جہاں کشتیوں کے اندرونی و بیرونی اسٹائل کو خصوصی توجہ حاصل ہے، وہیں ان پُرتعیش کشتیوں کو دیکھنے ہزاروں افراد یہاں کا رُخ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ10جنوری سے باقاعدہ طور پر شروع ہونے والا یہ بوٹ شو5 روز تک جاری رہنے کے بعد 14جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔