counter easy hit

چین کے پانڈوں نے برفباری دیکھی تو جھوم اُٹھے

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں برفباری کاسلسلہ جاری ہے اور برفباری نے جہاں انسانوں کو خوش کردیا ہے وہیں جانور بھی برفباری سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

China's pandies saw snowfall, and it turned outویڈیو میں نظر آنے والے ان شرارتی پانڈوں کو ہی دیکھ لیں جو برف سے کھیلنے میں مصروف ہیں۔ چین کے صوبے سی چوآن کے شہر چینگ ڈو کی ریسرچ بیس سینٹر میں موجود پانڈوں نے سفید روئی کے گالے دیکھے تو جھوم اُٹھے۔ برف پر لوٹ پوٹ ہوتے کھیلتے کودتے اور ایک دوسرے سے لڑتے جھگڑتے شرارتی پانڈوں کے دلچسپ انداز پردیکھنے والے بھی خوب محظوظ ہوئے اور مسکرا ئے بغیر رہ نہ سکے۔