counter easy hit

پرنس ہیری اورمیگھن مارکل کی شادی پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

برمنگھم: برطانوی شہزادہ ہیری اور اداکارہ میگھن مارکل کی شادی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنی ہوئی ہے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دونوں کی شادی پر دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

Interesting comments from social media users on the wedding of Prince Harry and Meghan markleبرطانوی شہزادے ہیری اور اداکارہ میگھن مارکل کی شاہی شادی گزشتہ روز لندن کے سینٹ جارجز چیپلز چرچ میں انجام پائی جس میں  شاہی خاندان اور انٹرٹنمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے تقریباً 600 افراد نے شرکت کی جب کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے کروڑوں لوگوں نے اس شادی کو ٹی وی پر براہ راست دیکھا۔ سوشل میڈیا پر بھی شاہی شادی  کے چرچے جاری رہے اور کل سے یہ شادی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنی ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر شاہی شادی پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔ اداکارہ میگھن مارکل اپنی شادی کے روز نہایت سادگی سے تیار ہوئیں جب کہ ان کے چہرے پر میک اپ بھی انتہائی ہلکا نظر آرہا ہے اسی مناسبت سے ایک صارف نے میگھن کی سادگی کو نشانہ بناتے ہوئے لکھا ’’ہمارے یہاں دلہن کی بہن بھی اس سے زیادہ تیار ہوجاتی ہے۔ ‘‘

ایک صارف نےمیگھن مارکل کی آج سے 21 برس قبل برطانوی شاہی محل کے باہر لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرائی اور لکھا 15 سال کی عمر میں میگھن نے شاہی محل کے باہر تصویر کھینچوائی اور آج وہ اس محل کی شہزادی ہیں۔ آپ کو نہیں معلوم قدرت نے آپ کیلئے کیا منصوبہ بندی کی ہوئی ہے۔

ایک صارف نے پاکستانی ماؤں کو اور آنٹیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا میگھن مارکل طلاق یافتہ ہے، پرنس ہیری سے عمر میں زیادہ اور سب سے بڑھ کر پرنس کی کزن بھی نہیں ہے۔‘‘

ایک صارف نے انسٹاگرام پر میگھن مارکل کی والدہ  کی دکھ بھری کہانی شیئر کرتے ہوئے لکھا’’تصور کریں آپ اپنے سوتیلے بچوں کے ہاتھوں دکھ اٹھاتی ہوں، اپنے سابق شوہر کے ہاتھوں تشدد کا بنتی ہوں صرف اس وجہ سے کہ آپ کا رنگ گورا نہیں ہے، اس کے بعد آپ اپنی بیٹی کی پرورش خود کرتی ہیں اور اب آپ کی بیٹی ایک شہزادی ہے، خدا موجود ہے۔‘‘

کچھ لوگوں نے حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی مشہور شخصیات کی تصاویر ایک ساتھ شیئر کیں۔

میگھن مارکل اورپرنس ہیری کی شادی کسی پریوں کی کہانی سے کم نہیں تھی لوگ سوشل میڈیا پر سنڈریلا اور شاہی شادی کا موازنہ کرتے رہے جب کہ کچھ لوگوں کا کہنا تھا پریوں کی کہانیاں سچ ہوتی ہیں۔ ایک صارف نے لیڈی ڈیانا، کیٹ مڈلٹن اور میگھن مارکل (ساس بہوؤں) کا موازہ کرتے ہوئے نہایت خوبصورت تصویر شیئر کرائی۔ جب کہ کچھ لوگ پرنس ہیری کے بچپن اور شادی کی تصویر شیئر کرتے رہے دونوں تصاویر میں پرنس ہیری نے زبان باہر نکالی ہوئی ہے۔جب کہ لوگوں نے اس تصویر پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کچھ چیزیں کبھی نہیں بدلتیں۔