ورجینیا : امریکا کی ریاست ورجینیا کے شہر الیگزینڈریا میں مال گاڑی پٹری سے اتر گئی، کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں،

ڈرائیور کا کہنا ہے کہ ویلر ایونیو کے قریب واقع پل کی مٹی نرم پڑ چکی تھی جس وجہ سے ٹرین ایک جانب جھک کر الٹ گئی، ریلوے کمپنی کی انتظامیہ کا کہنا ہے بوگیاں ہٹانے اور پٹری کی مرمت میں ایک دن سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔








