counter easy hit

فلمساز حسد کے بجائے محنت پر توجہ دیں: ہمایوں سعید

کراچی: جوانی پھر نہیں آنی 2 کو بھی عید الاضحی کے دن مکمل کر کے ریلیز کرنے کا ارادہ ہے: اداکار و فلمساز کی گفتگو

Instead of envy, the filmmakers should focus on hard work: Humayun Saeedاداکار، فلمساز و ماڈل ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ بیرون ملک ہمارے ڈراموں اور فلموں کی ڈیمانڈ میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ۔ ماضی کے مقابلے میں اب بیرون ملک، پاکستانی فلمیں دیکھنے کے خواہشمند زیادہ نظر آئے ۔ عید میں ملکی فلموں کو بیرون ملک جو پذیرائی ملی اس سے فلمسازوں میں نیا حوصلہ پیدا ہوگیا ہے۔ فلم ’’پنجاب نہیں جائونگی‘‘ کی بیرون ملک ریکارڈ ساز کامیابی نے ہمیں نیا حوصلہ دیا ہے۔ ہمایوں سعید کا کہنا تھا فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 کو بھی عید الاضحی کے دن مکمل کرکے ریلیز کرنے کا ا رادہ ہے اس فلم میں تمام فنکاروں کی پرفارمنس تفریح کا ذریعہ بن جائیگی ،وہ دن دور نہیں جب فیشن انڈسٹری کی طرح ہماری فلموں سے بھی زرمبادلہ آئیگا ، انہوں نے کہا عالمی تناظر کو مدنظر رکھ کر ہمیں فلمیں بناناہونگی جن میں تفریح کیساتھ اصلاحی پہلو ئوں کو بھی شامل کرنا ہوگا۔ہمارے فلمسازوں کو حسد کے بجائے محنت کرنے پر توجہ دینا چاہئے ،ہر فلم پروڈیوسر بہتر سے بہتر فلم بنانے کی جستجومیں مصروف ہے ۔