counter easy hit

عمران خان نےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری چیلنج کر دیے

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاریاسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیئے۔

Chairman, PTI, Imran, Khan, challenged, the, non-bailable, arrest, warrants

Chairman, PTI, Imran, Khan

الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے پہلے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے، جسے اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کردیا تھاتاہم مزید سماعت کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم پیشی پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں 26 اکتوبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔

عمران خان کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے غیر قانونی اور اختیار سے تجاوز کیا ہے، الیکشن کمیشن نے وارنٹ جاری کرکے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن نے سیاسی بنیاد پر انتقام کا نشانہ بنایا ہے۔خیال رہے کہ عمران خان نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں عدالت پر متعصب ہونے کے الزامات لگائے تھے جس پر پی ٹی آئی کے باغی رکن اکبر ایس بابر نے 23 جنوری کو ان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

اکبر ایس بابر اس کیس کا پیچھا کرتے ہوئے بہت جلد امریکی محکموں کے سامنے بھی پیش ہونے جا رہے ہیں جہاں وہ عمران خان کی امریکن شہریوں سے لیے گئے غیر قانونی فنڈز کی تحقیقات کیلئے درخواست دیں گے۔ جس کیلئے وہ پہلے ہی بہت سے ثبوت اکھٹے کر چکے ہیں۔

دریں اثنا عمران خان اعلان کر چکے ہیں کہ اگر ان کو نااہل کیا گیا تو وہ سیاست سے کنارہ کش ہوجائیں گے یہ الٹی میٹم اداروں کیلئے تھایاخاموش طاقتوں کیلئے اس پر چہ میگوئیاں جاری ہیں۔ مگر جہانگیر خان ترین اور عمران خان صاحب جس طرح عدالتوں میں پیش ہونے سے اجتناب برت رہے ہیں اس سے صاف ظاہر ہے کہ وہ بھی اپنے پیش رو میا ں نواز شریف اور پرویز مشرف کی طرح عدالت سے راہ فرار ہی  اختیار کریں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website