yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

انصاف ڈھونڈتے ہو، راہزنوں کے دیس میں

Yes 1 Webmaster July 30, 2015 1 min read
Insaf
Share this:
Insaf
Insaf

تحریر: اقبال زرقاش
جب کسی قوم کی بربادی کے دن آتے ہیں تو سب سے پہلے اس قوم کے راہنما کردار کی عظمت کھو بیٹھتے ہیںان میں نہ عقل رہتی ہے ، نہ شعور نہ دین کا احساس، نہ دنیا کا خیال۔ عدل و انصاف کے معیار بدل جاتے ہیں لاقانونیت کا بول بالا ہوتا ہے۔ بڑی مچھلی چھوٹی مچھلی کو نگل لیتی ہے۔ طاقتور ہر سیاہ و سفید کا مالک بن جاتا ہے۔ مسند انصاف پہ بیٹھے منصف ایسے ایسے فیصلے صادر کرتے ہیں کہ عقل دھنگ رہ جاتی ہے۔مفاد پرست ابن الوقت نام نہاد دانشور ایسے ایسے دلائل دیتے ہیں کہ رات کو دن اور دن کو رات میں تبدیل کر دیتے ہیں۔ ہمارا معاشرہ جس ڈگر پر چل پڑا ہے وہاں تباہی کے سوا کچھ دکھائی نہیں دے رہا کفر کا نظام تو چل سکتا ہے مگر نا انصافی پر مبنی نظام زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتا۔

دنیا کے ممالک میں شائد ہی کہیں ایسا دیکھنے کو ملا ہو کی ایسے افراد جن پر اربوں روپے کی کرپشن کے کیس چل رہے ہوں اوروہ مسند اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہوں ۔ نا انصافی کا یہ دوہرہ میعار ہمارے معاشرتی رویوں میں نا انصافی کی بھرپور عکاسی کر رہا ہے۔ ناانصافی پر مبنی نظام میں کسی منصف کی طرف انصاف کے حصول کی امید لگانا عقل و شعور سے بالاتر ہے۔ عمران خان کا جوڈیشل کمیشن بنوانے کا فیصلہ ان کی بہت بڑی سیاسی غلطی تھی۔عوام نے موجودہ سیاسی حالات میں پی ٹی آئی کو جو پذیرائی بخشی او ایک چھوٹی سی جماعت کو دو بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان لا کھڑا کیا اس کی بنیادی وجہ انصاف کا وہ نعرہ تھا جو عمران خان نے لگایا کرپشن اور لوٹ مار پر مبنی بوسیدہ نظام کے خلاف اعلان جنگ کو عوام کی طرف سے بھرپور سراہا گیا مگرملک پر قابض چند خاندانوں نے جب انہیں اپنے لیے خطرہ محسوس کیا تو ان کے خلاف تمام سازشی عناصر اکھٹے ہو گے۔

انگریز کے دور میں کسی نہ کسی طرح شریک اقتدار رہنے والوں کی اولادوں کو جب اپنی کشتی انصاف کے بھنور میں ڈوبتی محسوس ہوئی تو انہوں نے ایک سازش کے تحت ایسے افراد کو تحریک انصاف میں شامل کروایا جو عمران خان کے دست راست بن کر انہیں ایسے راستوں پر لے آئے جہاں رسوائی ہی رسوائی تھی۔ عمران خان کا دھرنے کا فیصلہ ہو یا جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا فیصلہ ان سے ایسی غلطیاں کروائی جا رہی ہیں کہ جس کا براہ راست فائدہ میا ںنواز شریف اور آصف علی زرداری کو پہنچ رہا ہے۔ کمیشن کے فیصلے کے بعد آج عمران خان نے نواز شریف کو ایک طاقتور وزیراعظم بنا دیا ہے بلکہ میں تو یہاںتک کہوں گاکہ پاکستان میںبادشاہ سلامت کا ظہور ہو چکا ہے۔ سیلاب میں ڈوبی قوم نے وزیر اعظم کا خطاب بھی سن لیا جو چھپے لفظوں میںاپنی فتح اور عمران خان پر طنز کے الفاظ کی بوچھاڑ لیے ہوئے تھا۔

Nawaz Sharif
Nawaz Sharif

گو کہ ایسے حالات میں وزیر اعظم کا خطاب درست فیصلہ نہ تھا ،کاش وزیر اعظم کمیشن رپورٹ کی بجائے اپنا فوکس سیلاب زدگان کی طرف رکھتے اور قوم کا سیلاب جیسی نا گہانی آفت کے مقابلے کے لیے حوصلہ بڑھاتے، ان کے زخموں پر مرہم رکھتے اورمتاثرین کی بحالی کے لیے کچھ اعلانات ہی کر دیتے مگر یہ سیاسی خطاب کسی طرح بھی وقت کی ضرورت نہ تھاخصوصا ایسے حالات میں جب عمران خان کمیشن کے فیصلے کو تسلیم کر چکے تھے۔ نواز شریف کو صبر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے تھا گو وقتی طور پر نواز شریف کوکمیشن رپورٹ سے بے پناہ تقویت ملی ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ عوام میں بھی ان کی پذیرائی میں اضافہ ہوا ہے قوم کو جو مسائل درپیش ہیں وہ جوں کے توں پڑے ہیں۔ لوڈشیڈنگ کا عذاب مہنگائی، بے روزگاری ، کرپشن اور لوٹ مار کے ہر روز سامنے آنے والے سکینڈل موجودہ حکومت کی نیک نامی کے لیے کافی ہیں۔

آج حکومت میں بیٹھا ہر شخص اپوزیشن کو بے جان دیکھنا چاہتا ہے جو کہ عوام کے لیے کسی طرح بھی سود مند نہیں۔ طاقتور اپوزیشن ہی جمہوریت کے لیے ناگزیر ہوتی ہے۔ عمران خان کو چاہیے کہ وہ بھرپور اپوزیشن کا کردارکریں اور تحریک انصاف میں ایسے افراد پر نظر رکھیں جو ایک خاص مقصد کے تحت تحریک انصاف میں شامل کرائے گئے ہیں اور کرائے جائیں گے۔اب تک تحریک انصاف کو جو نقصان پہنچا ہے وہ انہیں افراد کا کیا دھراہے۔ جب تک بوسیدہ نظام کا خاتمہ نہیں ہو جاتا اس وقت تک ایسے فیصلے آتے رہیںگے جو پرانے نظام کو بچانے اور کرپشن مافیا کے تحفظ کے ضامن ہونگے۔

پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ انصاف کے حصول میں کھڑی رکاوٹوں کو ہٹا کر مساوات پر مبنی عدل و انصاف پر قائم معاشرے کا قیام ہے ورنہ کرپشن مافیا کو کلین چٹ یو ں ہی ملتی رہے گی کرپشن اور دھاندلی کرنے والے کبھی اپنے پیچھے ثبوت نہیں چھوڑتے۔ جس ملک میں ایک پٹواری کی کرپشن کوئی ثابت نہیں کر سکتا وہا ں اتنے بڑے بڑے مگر مچھوں کے خلاف ثبوت موجودہ بوسیدہ نظام میں لانا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ کہتے ہیں قانون اندھا ہوتا ہے وہ کتابی ثبوت کے بغیر کسی کی نہیں سنتا اور کرپشن مافیاء قانون کو چکما دینے کا فن بخوبی جانتی ہے۔عوام نے دیکھ لیا خلق خدا کی آواز کاغذات کی فائلوں میں یوں گم ہو گئی جیسے اس ملک میں الیکشن انسانوں نے نہیں فرشتوں نے کروائے ہوں۔ اللہ ہمارے حال پر رحم کرئے اور ٦٧ سال سے اس ملک کو لوٹنے والوں کا بھی تو احتساب ہو سکے۔

Iqbal Zarqash
Iqbal Zarqash

تحریر: اقبال زرقاش

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Rohingya Muslims
Previous Post یہ مصیبت زدوں کا سہارا بننے والے
Next Post اگلی حکومت کس کی ہوگی؟
Government

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.