yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    بین الاقوامی خبریں
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

انکوائری کمیشن کا فیصلہ اور جمہوریت پسند

Yes 1 Webmaster July 29, 2015 1 min read
Election
Share this:
Election
Election

تحریر: عمران احمد راجپوت
چار حلقوں کی بازگشت سے اُٹھنے والا سونامی اپنی تندوتیز لہروں کے ساتھ میاں صاحب سے استفعے کا مطالبہ کرتا ایوانوں کی مضبوط دیواروں سے ٹکراتا ہوابالآخر خالی ہاتھ انکوائری کمیشن کے آگے جاتھما۔ عام انتخابات 2013ء میں مبینہ دھاندلی کے خلاف انکوائری کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد یقینا خان صاحب کو سسٹم کی مضبوطی کا بخوبی اندازہ ہوگیا ہوگا اور وہ یہ بات بھی اچھی طرح سمجھ چکے ہونگے کہ اِس ملک میں تبدیلی آئی ہے نہ آرہی ہے اور نہ آسکتی ہے۔

لہذاسیدھا سچا راستہ اختیار کرتے ہوئے روایتی سیاست کرو اور اپنی باری کا انتظار کرو ۔ شاید اِسی بات کو محسوس کرتے ہوئے خان صاحب نے دھرنوں کی سیاست کو خیرباد کہتے ہوئے ایک روایتی سیاست دان کی طرح سسٹم کے آگے گھٹنے ٹیکنے کا اعادہ فرمایا ہے۔ اصولی طور پر دیکھا جائے تو بے چارے خان صاحب موجودہ حالات میں اورکربھی کیا سکتے ہیں۔

جن پہ تھا تکیہ وہی پتے ہوا دینے لگے۔ آزاد عدلیہ کا تصور لئے ملک میں انصاف کی بالادستی کا علم اُٹھائے اپنی پارٹی کی بنیاد رکھنے والا آج انصاف کے اَن داتائوں کے ہاتھوں ایسا ڈنساکہ پانی مانگنے سے بھی قاصر ہے۔ صدقے جائیں حکمرانوں تمھارے کس شان سے انصاف کا جنازہ نکالا ہے آج اگر فرعون بھی زندہ ہوتا تو وہ بھی خدائی دعوے سے دستبردار ہوکر تمھیں اپنا خدا مان لیتا کہ اِس جہاں میں اُس سے بھی بڑے پڑے ہیں۔

تمام میڈیا ہائوسیز، بے مثال تجزیہ کار ، کالم نگار، پاکستان بھر کے رپورٹر ز سمیت سب جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے۔11مئی 2013 ء کو عام انتخابات میں جو کچھ میڈیا نے دکھا یا سب جھوٹ ، رپورٹرز نے جو بتایا سب جھوٹ، عوام نے اپنے حلقوں میں جو کچھ دیکھا سب جھوٹ، سوشل میڈیا جھوٹ الیکٹرانک میڈیا جھوٹ، کالم نگار جھوٹ تجزیہ کار جھوٹ سول سوسائٹی جھوٹ، سچ کی پیروکار صرف برسراقتدار آنے والی صادق و امین سے بھری جماعت ٹھہری ۔۔۔۔ہم نے تو پہلے ہی کہا تھا کہ بات صرف ایک فرد کی نہیں پوری کھیپ کی ہے شاید ہمارے قارئین کو یاد ہو۔قارئین کسی بھی قوم پر جب ریاستی ادارے قوم کی استحصالی کا مذاق اُڑانے لگیں جابر وظالم کی ترجمانی کرنے لگیںتو پھر بغاوتیں جنم لیتیں ہیں۔

Judicial Commission
Judicial Commission

لہذا کسی بھی ریاست کی سلامتی کی ضامن اُس کے ریاستی ادارے ہوا کرتے ہیں اُن اداروں کا کا م عوام الناس کی خدمت کرنا اور انھیں اُن کے جائز حقوق کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرنا اُن کی اولین ترجیح ہوا کرتی ہے۔ لیکن آج نظرئے ضرورت کو دفنانے والے ہمارے ریاستی ادارے جانے کہاں سے نظرئے جمہوریت اُٹھا لے آئے کہ چور لٹیروں کی پہچان تک ہی بھول بیٹھے ۔ ایسی جمہوریت کا دفاع کیا جارہاہے جس نے عوام کا کڑک ہی نکال دیا ۔اداروں کے اِسطرح کے رویوں کے پیشِ نظرعوام خود کو تنہاہ محسوس کرنے لگے ہیں،آج ملک کا ہر فرد اداروں کی بے حسی پر ماتم کرتا نوحہ فگن ہے کہ کس سے منصفی چاہیں کس سے فریاد کریں کون ہے جوغریب مظلوم عوام کی دادرسی کرے۔

تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں بشمول مسلم لیگ ن کا ایک ہی موقف تھا کہ دھاندلی ہوئی ہے پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق صدر پاکستان جناب آصف علی ذرداری نے تو پہلے روز ہی اعلان کردیا تھا کہ یہ آر اوز کا الیکشن ہے تو پھر کیوں آراوز کو بلاکر انکوئری نہیں کی گئی۔اِس حوالے سے میڈیا سے مواد اکھٹا کیوں نہ کیا گیا ۔کیوں سول سوسائٹی کے لوگوں سے اِس حوالے سے مددنہیں لی گئی۔ بہت کچھ ہوسکتا تھا جو نہیں کیا گیا اور صرف ایک جماعت کے نامکمل دلائل کی روشنی میں فیصلہ صادر فرمادیا گیا۔

ہم سمجھتے ہیں یہاں تحریکِ انصاف سے بھی بڑی غلطی سرزد ہوئی ہے جو اپنے موقف کا دفاع کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی جس کا اعتراف اُن کے وکیل حامد خان کرچکے ہیں کہ وہ انکوائری کمیشن کو ٹھوس دلائل اور ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے ۔ لیکن کیا انکوائری کمیشن اپنے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے دھاندلی کی تحقیقات کو آگے نہیں بڑھا سکتی تھی۔لیکن ایسا نہیں کیا گیا جانے کیوں ۔۔شاید اِن رازوں سے بھی کبھی پردہ اُٹھے۔ خیرانکوائری کمیشن کا فیصلہ آگیا جمہوریت مضبوط ہوگئی اور اتنی مضبوط ہوگئی کہ پنجاب و سندھ حکومت بلدیاتی الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنے کا عظم کرے بیٹھیںہیں نیزپنجاب حکومت کی جانب سے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میںترمیم کرتے ہوئے ایک آرڈیننس بھی جاری کردیاگیاہے۔ دیکھا قارئین جمہوریت پسندو کے جمہوری کارنامے کس طرح جمہوریت کو بچا کر اُس کے حُسن کو دبالاکیا جارہا ہے۔قارئین دیکھتے رہیںاب یہ سب کچھ دیکھنا بلکہ بہت کچھ دیکھناجمہوریت پسندوں کی جانب سے تین سال کے لئے آپ کی تقدیر میں لکھ دیا گیا ہے۔

Imran Ahmed Rajput
Imran Ahmed Rajput

تحریر: عمران احمد راجپوت
ممبر کالمسٹ کونسل آف پاکستان
CNIC: 41304-2309308-9
Email:alirajhhh@gmail.com
رابطہ 0302-2402621 حیدرآباد، سندھ

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Flood in Pakistan
Previous Post سیلاب اور حکمرانوں کی ناقص حکمت عملی
Next Post ایک ڈالر بارہ سینٹ کا معجزہ
Dollar

Related Posts

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.