counter easy hit

معصوم عوام کے خون سے ہولی کھیلنے والوں کے مقاصد پورے نہ ھوں گے، راجہ محمد عجب

PTI FRANCE

PTI FRANCE

فرانس (اشفاق چوہدری) پاکستان تحریک انصاف فرانس کےسینئر رہنما وں اور سماجی شخصیات راجہ محمد عجب ، شیخ نعمت الله ، مرزا آصف جرال و دیگر نے لاھور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ھوئے اسے ایک بزدلانہ اقدام قرار دیا ھے .انھوں نے مزید کہا کہ بے گناہ افراد کو اس طرح اپنی بربریت کا نضانہ بنانا ایک انتہائ گھناونا فعل ھے.

بچوں اور مرد و خواتین کو اس بے رحمی سے مار دینا انسانیت کے خلاف ھے ملک میں افراتفری پھلانے سے اور معصوم عوام کے خون سے ہولی کھیلنے والوں کے مقاصد پورے نہ ھوں گے پاکستان کے عوام اس دہشت گردی سے کبھی خوفزدہ نہ ھوں گے اور دشمنوں کے مکروہ عزائم کو خاک میں ملا دیں گے انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت امن و امان کو یقینی بنائے اور اپنی ذمہ داری پوری کرے انھوں نے شہداء کے لواخقین سے دلی تعزیت کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ھیں . راجہ محمد عجب ، شیخ نعمت الله ، مرزا آصف جرال و دیگر پارٹی ورکرز نے زخمیوں زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی .